ہزارہ

حساس اداروں، تحقیقاتی اداروں نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور جیالوں کو لاحق خطرات اور بلدیہ کراچی کے کرپشن کیسوں پر پی ایس 118کے جنرل سیکریٹری رانا گلزار تاج کو طلب کرلیا

۔ وکیل کے ہمراہ بیانات ریکارڈ کرادیئے۔ ایف آئی اے کرائم امیگریشن سیل نے مفرور رہنے والے افسر کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ پی پی پی کے لینڈ گریبرز اور افسران کے جعلی دستخطوں سے فائلیں بنانے اور قبضہ کرنے والوں کی بھی نشاندہی۔ کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا۔ حلف نامے پر بیان اور ثبوت فراہم کردیئے۔ رانا گلزار تاج

کراچی مقامی این جی او کے چیئرمین، پی ایس 118پی پی پی کے جنرل سیکریٹری رانا گلزار تاج کے انکشافات اور حلف نامے پر دیئے گئے بیانات قاتلوں اور دہشت گردوں،کرپشن اور کے ایم سی اورنگی کے سنگین نوعیت کے معاملات پر بالخصوص انہیں اور ساتھیوں کو درپیش قاتلانہ حملوں اور جانوں کو درپیش واقعات پر حساس اداروں، تحقیقاتی اداروں نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور جیالوں کو لاحق خطرات اور بلدیہ کراچی کے کرپشن کیسوں پر پی ایس 118کے جنرل سیکریٹری رانا گلزار تاج کو طلب کرلیا۔ وکیل کے ہمراہ بیانات ریکارڈ کرادیئے۔ ایف آئی اے کرائم امیگریشن سیل نے مفرور رہنے والے افسر کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ پی پی پی کے لینڈ گریبرز اور افسران کے جعلی دستخطوں سے فائلیں بنانے اور قبضہ کرنے والوں کی بھی نشاندہی۔ کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا۔ حلف نامے پر بیان اور ثبوت فراہم کردیئے۔ صحافیوں کے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہاکہ جعلساز اور قاتل افسر اور اسکے ساتھیوں سمیت تمام تفصیلات پیش کردی ہیں۔ خود کو پہلے ہی احتساب کے لئے پیش کردیا ہے۔ انکوائری افسران کو بھاری رقوم کی پیشکش کی اطلاعات ہیں اگر کسی افسر نے فرائض منصبی سے غفلت برتی تو اور بھی فورم ہیں۔ اعلی عہدوں پر فائز افسران کا کچا چٹھا بھی موجود ہے جو سرپرستی کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کا لبادہ اوڑھ کر عہدے کسی اور طریقے سے لے کر لینڈ گریبنگ اور قبضوں کی نئی داستان رقم کرنے والے جلد بے نقاب ہو جائیں گے۔ پارٹی کی اعلی قیادت کو ہر بات سے آگاہ کیا۔ جلد جو جو کر رہا ہے اپنے انجام تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ گھوسٹ ورکرز اور ملک سے باہر بیٹھ کر بھی سسٹم چلانے والے قاتل اب نیا چوغہ پہن کر ٹائی لگا کر شریف بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مجھے ایف آئی آر کٹوا کر زچ کرنے کی کوشش کی گئی۔ میں نے کرمنلز کی نشاندہی کردی ہے۔ متعدد شخصیات ثالث بننے کے لئے رابطہ کرتی رہیں لیکن حق آنے کے لئے ہے باطل جانے کے لئے۔حواس باختہ شخص صحیح کو بھی غلط اور اسٹیٹ ایجنسی کے لئے محکمے کو چلا رہا ہے۔ ہم اپنے ساتھیوں کا قتل کیسے بھول جائیں؟ اللہ نے زندگی دی ورنہ میں بھی دنیا میں نہیں ہوتا مجھے اللہ نے ان دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچانے کے لئے زندہ رکھا۔ مئیر کراچی کو آکشن میں چونا لگایا گیا۔ کونسل سے منظوری کرالی۔ جبکہ قانونی موشگافیاں دور کئے بغیر کوئی آکشن نہیں ہوسکتا۔ ہم تو میئر کراچی کے خیر خواہ ہیں ہر بات سے آگاہ کیا۔ لیکن یہاں مرے ہوئے اور بے قصور لوگوں کو بھی نہیں بخشا جاتا۔ تحقیقاتی عمل سے مطمئن ہوں۔ جلد اللہ کی رحمت سے سچ سامنے آئے گا اور سرپرست بے نقاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد پریس کانفرنس بھی کریں گے کارکنوں میں اشتعال ہے کہکاروائی نہیں ہو رہی اپنی ہی حکومت کے دور میں ہم پریشان اور حق گوئی کی سزا بھگت رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button