انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب زوالفقار حمید کے احکامات پر اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات پر پہلا شہدائے پولیس سپورٹس کمپیٹیشن، بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلے جاری ،
انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب زوالفقار حمید کے احکامات پر اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات پر پہلا شہدائے پولیس سپورٹس کمپیٹیشن، بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلے جاری ،

والی بال کے پہلے میچ میں ایبٹ آباد نے بٹگرام پولیس جبکہ دوسرے میچ میں ہریپور نے تورغر پولیس کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ،

جبکہ بیڈمنٹن فیمیل کے مقابلوں میں ایبٹ آباد کی ٹیم اور ہریپور ڈسٹرکٹ ٙٹیموں نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ،
آج کے والی بال کے میچ کے مہمان خصوصی شہید کانسٹیبل زاہد کے بھائی جبکہ دوسرے میچ میں شہید کانسٹیبل نعیم کے صاحبزادے تھے ، جبکہ بیڈمنٹن کے میچ کے مہمان خصوصی ایبٹ آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل خان باز کے صاحبزادے اور دوسرے میچ میں ایبٹ آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل عبدالوحید کے ماموں تھے