ہزارہ
پنج پیر پر ڈھیری کیہال کے رہائشی مال افسر کو قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار
ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آبادعمر طفیل PSP کی ہدایات پر ضلع پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ،
آج صبح تھانہ سٹی کی حدود پنج پیر پر ڈھیری کیہال کے رہائشی مال افسر ولد اکرم خان کو سابقہ دشمنی پر اعظم خان ولد محبوب خان سکنہ ڈھیری کیہال نے بزریعہ پستول فائر کر کے قتل کر دیا اور موقع فرار کی کوشش کے دوران ایبٹ آباد پولیس کےجوانوں کی بروقت کاروائی سے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیےہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئےمزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔


