خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کااعزاز، معروف شاعر اور ادیب ولایت احمد فاروقی کو حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی

لاہور خوشاب کے ایک اور قابل فخر سپوت کااعزاز، معروف شاعر اور ادیب ولایت احمد فاروقی کو حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی ،سماجی ،تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہار۔ ڈائریکٹر پاکستان ادبی فورم ولایت احمد فاروقی علمی۔ادبی اور سماجی حلقوں میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں جن کی خدمات تین دہائیوں سے زائد عرصے پر مشتمل ہیں۔کارواں ادبی فورم اور کارواں ویلفئیر سوسائٹی گوجرانوالہ نے لاہور میں مقیم ولایت احمد فاروقی کو ان کی گرانقدر علمی ۔ادبی و سماجی خدمات پر اعتراف خدمات ایوارڈ سے نوازا ہے۔یہ ایوارڈ انہیں خوبصورت تقریب میں دیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر عرفان صادق نے کی۔جس میں شاعروں ۔صحافیوں اور سماجی شخصیات نے شر کت کی۔تقریب کے آرگنائزر صدر کارواں سوسائٹی معروف سماجی شخصیت محمد سعید بھٹی تھے۔گوجرانوالہ سے ملنے والے اس ایوارڈ کو ولایت احمد فاروقی نے اہل خوشاب اور خوشاب دھرتی کے نام کرتے ہوے کہا ہے کہ تیس سال قبل جب ضلع خوشاب میں اپنے علمی۔ادبی اور سماجی سفر کا آغاز کیا تھا تو ضلع خوشاب کے صحافتی،سماجی،سیاسی اور عوامی حلقوں نے بہت عزت افزائی اور پذیرائی کی تھی جو ہمیشہ یاد رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پچیس سال سے لاہور میں مقیم ہونے کے باوجود اپنی دھرتی خوشاب سے ہمیشہ رابطہ رکھا اور محبتیں حاصل کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج اگر علمی ،
ادبی اور سماجی حلقوں میں کچھ نام یا مقام ہے تو اس میں اللہ کا خصوصی کرم،اپنی جہد مسلسل۔والدین کی دعائیں اور اہل خوشاب کی نہ بھولنے والی محبت شامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ ایوارڈ اہل خوشاب کے نام کرتا ہوں۔واضح رہے کہ ولایت احمد فاروقی کو اس سے قبل بھی قومی اور بین الاقوامی سطح کے متعدد ایوارڈز،اسناد،شیلڈز اور میڈلز مل چکے ہیں۔


