ہزارہ

ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیراعوان نے کہا ہے کہ اب وادی سون میں طبی سہولیات بھرپور طریقے سے فراہم ہوں گی

خوشاب ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیراعوان نے کہا ہے کہ اب وادی سون میں طبی سہولیات بھرپور طریقے سے فراہم ہوں گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے چیف منسٹر ہیلتھ پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ثمینہ بشیرباہمراہ ن لیگ صدرتحصیل نوشہرہ ملک آصف شاہین اعوان،ایم ایس ثوبیہ جاوید اور ڈپٹی ڈی ایچ او نوشہرہ ڈاکٹرطاہرہ افتخار بھی اس موقع پر موجودتھے۔”وزیراعلی پنجاب پروگرام صحت کی دستک” کا افتتاح کیا۔ ایم این اے ملک شاکر بشیراعوان نےکہا کہ انشاللہ اب وادی سون میں ڈاکٹر ، کلینک ، لیبارٹری ٹیسٹ اور مفت دوائی گھر گھر پہنچے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا بے حد مشکور ہوں کہ میری تجویز پرتحصیل نوشہرہ وادی سون میں عوام کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولت پہنچانے کے لیے دو موبائل کلینک اور ایک الٹراساؤنڈ وین کام شروع کر چکی ہیں۔ یہ تمام سہولیات جدید میڈیکل اسٹاف اور مشینری سے آراستہ ہیں، جو دیہی علاقوں میں فوری طبی امداد اور چیک اپ کی خدمات فراہم کریں گی۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات موجود تھیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button