ہزارہ

حیسکو انتظامیہ کے چیف فیض اللہ ڈاہری کا صارف دوست سروس پالیسی کے تحت شمس العلماء ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ لائبریری کو لوڈ شیڈنگ فری بجلی کی سہولت دی گئی ہے یہ اس ادارے کے لیئے بہت بڑا تحفہ ہے۔ترجمان حیسکو

شمس العلماء ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ لائبریری کو آج سے لوڈ شیڈنگ فری بجلی کی فراہمی دینے کا اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہورہی کہ آج میں نے اس ادارے کا قرض اپنا فرض نبہاتے ہوئے لوڈ شیڈنگ فری کی سہولت دینے کی صورت میں ادا کر دیا ہے۔ اور میں لائبریری انتظامیہ کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے یہاں مدعو کرکے عزت بخشی۔ حیسکو چیف ایگزیکٹو افیسر فیض اللہ ڈاہری۔

حیدرآباد (پ ر) حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری نے شمس العلماء ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوٹہ لائبریری کا دورہ کیا اس موقع پر حیسکو چیف نے کہا کہ زمانہ تعلیم کے دور میں اس لائبریری میں آتا تھا اور یہاں پر موجود کتابوں، اخبارات کا مطالعہ کرتا تھا، آج سے شمس العلماء ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ لائبریری کو لوڈ شیڈنگ فری بجلی کی فراہمی دینے کا اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہورہی کہ آج سے میں نے اس ادارے کا قرض اپنا فرض نبھاتے ہوئے لوڈ شیڈنگ فری کی سہولت دینے کی صورت میں ادا کر دیا ہے۔ اس لائبریری کو پہلے جس 11.کے۔وی فیڈر جی او ار سے بجلی ملتی تھی وہاں سے ہم نے اس کو تبدیل کر کے اور 11 کے وی میمن سوسائٹی فیڈر سے ہم نے اس کو منسلک کیا ہے۔ اب اس ادارے کو 24 گھنٹے بجلی ملے گی فری لوڈ شیڈنگ ہوگی یہاں پہ اور اس ادارے میں اپ کے پاس جتنے بھی طلبہ و طالبات آتے ہیں لائبریری سے مصتفیظ ہونے ان کیلئے یہ حیسکو کی جانب سے ایک بہت بڑا تحفہ ہے اور میں لائبریری انتظامیہ کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے یہاں مدعو کرکے عزت بخشی ہے۔فیض اللہ ڈاہری۔چیف ایگزیکٹو افیسر حیسکو،ا س موقع پر ریجنل ڈائریکٹر شمس العلماء ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ لائبریری بشارت علی بلوچ نے کہا کہ ہم حیسکو چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیض اللہ ڈاہری اور اسکی ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آج سے اس ادارے کو لوڈ شیڈنگ فری بجلی کی سہولت مہیا کی گئی ہے جس سے یہاں پر آنے والے ہزاروں طلبہ و طالبات کو کتابوں کا مطالعہ کرنے میں مدد ملے گی اس موقع پر بشارت علی بلوچ ریجنل ڈائریکٹر شمس العلماء ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ لائبریری نے حیسکو چیف کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ مزید کہا کہ یہ بلڈنگ 1986میں بنی ہے اور یہاں پر 9 عدد لائبریری ہال ہیں جہاں پر تقریبا پانچ ہزار کے قریب طلبہ و طالبات صبح 9.نو بجے سے رات 9. نو بجے تک آتے ہیں۔ اور کتابوں، اخبارات کا مطالعہ کرتے ہیں اور اپنی اپنی تعلیمی فیلڈ کے حوالے سے تیاری کرتے ہیں جس میں پی سی ایس، سی ایس ایس، ایم بی اے، انجینئرنگ، قانون و دیگر شعبے شامل ہیں، واضح رہے کہ سندھ اسمبلی نے 30 جنوری 1951کو ایک قانون پاس کیا تھا کہ صوبائی سطح پر پبلک لائبریری کا وجود عمل میں لایا جائے اور این جے وی (NJV) ہائی اسکول کراچی1962میں لائبریری کا باقاعدہ اغاز ہوا جس کو آگے جاکر حیدرآباد میں کام کرنا تھا اور 1965میں اسکو عارضی طور پر سندھ مسلم کالج حیدر آباد قائم کرکے طلبہ و طالبا ت کو سہولت دی گئی جس کے بعد سن1971میں ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ نے جب اس موجودہ عمارت کے لئے فر نیچر اور نایاب کتابوں کا تحفہ یہاں پر دیا جس سے طلبہ و طالبات آج تک مصتفیظ ہور ہے ہیں۔ سندھ حکومت نے ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ کے اس عظیم کارنامے کے بعد سندھ حکومت نے اس لائبریری کا نام شمس العلماء ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ لائبریری رکھا گیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں ورلڈ بینک کا بھی یہاں پہ تعاون حاصل ہے۔کلچر ڈپارٹمنٹ کے وزیر وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار شاہ کا بھی مکمل تعاون حاصل ہے اور ہم حیسکو چیف اور اس کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اج انہوں نے یہاں آکر اور ہمیں یہ خوشخبری دی ہے کہ آج سے ڈاکٹر شمس العلماء ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ لائبریری کو بجلی کی فراہمی 11 کے وی جی ار فیڈر سے منقطع کرکے 11 کے وی میمن سوسائٹی فیڈر سے منسلک کیا گیا ہے یعنی 24 گھنٹے ہمیں بجلی ملے گی اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے لائبریری کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور جہاں کتابیں رکھی ہیں وہاں کا بھی خاص طور پر دورہ کیا۔ مختلف ہالز میں بھی گئے اور ان بچوں کو جو وہاں پر کتابوں سے مصتفیظ ہو رہے تھے مطالعہ کر رہے تھے ان کو بھی خوشخبری سنائی تو انہوں نے تالیاں بجا کر حیسکو چیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایک بہت بڑا کام ہے جو ہے حیسکو نے کیا ہے واقعی یہ سارے دوست سروس ہے اور ہم حیسکو چیف اور اس کی ٹیم کے کام کو سراہتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔ریجنل ڈائریکٹر شمس العلماء ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ لائبریری بشارت علی بلوچ نے بتایا کہ حیدرآباد ریجن میں میرے پاس اس وقت 22 عدد لائبریریاں کام کر رہی ہیں اور اس لائبریری میں میرے پاس ایک لاکھ پچاس ہزار کتابیں موجود ہیں اور یہاں پہ 9 عدد ہال ہیں جس میں طلبہ کے لیے الگ ہال ہیں اور طالبات کے لیے الگ ہال ہیں اور یہ ہمارا دیرینہ مسئلہ تھا کہ یہاں پہ لوڈ شیڈنگ فری ہمیں سپلائی دی جائے جس کا تحفہ آج ہمیں حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری نے آکے یہاں پر دیا ہے یاد رہے کہ یہاں پہ حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری بھی جب اپنے تعلیمی دور میں یہاں اس لائبریری میں آتے تھے اور کتابوں کا مطالعہ کرتے تھے اور آج انہوں نے وہ اپنا قرض اور فرض پورا کر دیا ہے۔ کہ حیسکو چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد انہوں نے اس لائبریری کو لوڈ شیڈنگ فری کر دیا ہے تو ہم ان کے بے حد مشکور ہیں اور واقعی انہوں نے ثابت کیا ہے کہ حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری صارف دوست سروس فراہم کرتے ہیں بلکہ کہتے نہیں ہیں وہ عملاً کر کے دکھاتے ہیں اور ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور بے حد مشکور ہیں اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کو مزید ترقی دے اور ان کے ادارے کو بھی بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے میں ہمیشہ مددگار رہے ریجنل ڈائریکٹر بشارت علی بلوچ کے ہمراہ شمس العلماء ڈاکٹر عمر بن محمد داؤد پوتہ لائبریری کے، اسسٹنٹ لائبریرین زبیر احمد۔جنید۔منیر و دیگر ذمے دار موجود تھے،جبکہ حیسکو کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیض اللہ ڈاہری کے ہمراہ، ایکسین آپریشن ڈویژن قاسم آباد غلام فاروق تنیو، ایس ڈی او قاسم آباد سب ڈویژن محمد جمن جمانی اور ان کے ہمراہ لائزن آفیسر عامر نوید میمن، حیسکو ترجمان محمد صادق کبر،غلام نبی کھوسو، کاشف ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button