ہزارہ

پاکستان میں مسیحی کمیونٹی کے پاس مساوی حقوق ہیں۔ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے پنجاب بھر کی عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا کاشف یوسف

راولپنڈی پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب ڈپٹی کوارڈینٹر مینارٹی پنجاب کاشف یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مسیحی کمیونٹی کے پاس مساوی حقوق ہیں۔ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے پنجاب بھر کی عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جس طرح پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بیچھا رہی ہیں اس سے عوام برائے مستفید ہورہی ہے۔ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر نے جب بھی ترقی کی تویہ ترقی صرف ن لیگ کے دورے حکومت میں ممکن رہی ۔ کارڈیالوجی ہسپتال، یورالوجی ہسپتال سمیت یونیورسٹیوں اور کالجز کی تعمیرات راولپنڈی کے شہریوں کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ہے جہاں لوگ دور دراز سے علاج معالجے کیلئے آتے ہیں۔ پاکستان کی بنیاد میں مسیحی برادری کا کردار ناقابلِ فراموش ہے مسیحی ڈاکٹرز، انجینئرز، پائلٹس، آرمی آفیسرز نے ملک کی بھرپور خدمت کی ہم سب پاکستانی ہیں، ہماری پہچان ہماری قوم ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر کامران بھٹی، چیئرمین آئی ایف جی ایف پاسٹر جسٹن جاوید، تحصیل میونسپل راولپنڈی سی بی اے کے جنرل سیکرٹری پاسٹر شاہد رضا، ہندوں سناٹا دھرم کے چیئرمین پنڈت راکیش، چیئرمین پارس رانا خاور ، سابق ممبر کینٹ بورڈ پرویز سوترا سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھی۔ اپنے خطاب کے دوران چیئرمین آئی ایف جی ایف پاسٹر جسٹن جاوید کا کہنا ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک کی بقا، خوشحالی، ترقی، اور امن کے لیے جان بھی قربان ہے تحریک پاکستان سے تعمیر پاکستان تک مسیحی برادری کا اہم کردار پاکستان ہمارا ہے، ہم ہر جگہ موجود ہیں۔ جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن پاسٹر شاہد رضا کا کہنا تھا کہخدا نے ہمیں ایک بڑا کردار سونپا ہے، وفاداری سے خدمت کا وقت ہے پنجاب میں اگر دیانت داری سے خدمت کریں تو پورے پاکستان کی نمائندگی ممکن ہے وزارتیں اور منسٹریاں مل سکتی ہیں، اگر کردار اصطر کے مطابق نبھایا جائے کمیونٹی کا کردار ملکی سطح پر اجاگر ہونا چاہیے، صرف صفائی تک محدود نہ کیا جائے۔ صفائی نصف ایمان ہے، ایمان کا آدھا حصہ ہمارے سپردہے۔ تقریب کے آخر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب ڈپٹی کوارڈینٹر مینارٹی پنجاب کاشف یوسف نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے تعاون کا مکمل یقین دلوایا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button