ہزارہ

جے پی ایل لیگ کے فائنل کا انعقاد تھل کرکٹ گراؤنڈ نورپورتھل پر ہوا۔ یہ فائنل فوجی الیون اور ارہم کلب کے مابین کھیلا گیا

خوشاب جے پی ایل لیگ کے فائنل کا انعقاد تھل کرکٹ گراؤنڈ نورپورتھل پر ہوا۔ یہ فائنل فوجی الیون اور ارہم کلب کے مابین کھیلا گیا ۔ اس شاندار ٹورنامنٹ میں علاقہ تھل کی معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ دوران ٹورنامنٹ کھیلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے شائقین کرکٹ سے خوب داد و تحسین وصول کی ۔ ایونٹ کے چیف گیسٹ فخر ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے فاتح کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کر کے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔ دوران ٹورنامنٹ تھل کرکٹ گراؤنڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے شاندار ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر جملہ انتظامیہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ علاقہ تھل میں سپورٹس سرگرمیوں کی ترویج کے لیے ہمارا آپ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رہے گا ۔ قبل ازیں اس شاندار ایونٹ کے مہمان خصوصی علاقہ تھل کے سرمایہء افتخار ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ کی آمد پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال بھی کیاگیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button