ہزارہ

نامور ماہر تعلیم سی ای او ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کا تبادلہ بطور سی ای او ایجوکیشن لیہ کر دیا گیا

خوشاب  نامور ماہر تعلیم سی ای او ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کا تبادلہ بطور سی ای او ایجوکیشن لیہ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سی ای او ایجوکیشن بھکر ممتاز ماہر تعلیم شبیر احمد صابری کو بطور سی ای او ایجوکیشن خوشاب تعینات کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے خوشاب میں اپنی تعیناتی کے مختصر عرصے کے دوران کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری سمیت یہاں کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اپنی مدد آپ کے تحت سولر سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے مثالی خدمات سرانجام دیں ۔ ان کے ان علم دوست اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ یاد رہے کہ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی گرانقدر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن سکولز پنجاب کی طرف سے متعدد بار انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے علم دوست اقدامات کو قابل تقلید قرار دیا گیا ۔ دریں اثناء محکمہء تعلیم پنجاب کے سرمایہ ء افتخار جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ نونہالان وطن کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلی ا پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن سکولز پنجاب کے ویژن کے مطابق کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button