ہزارہ

محمد اجمل کا تھانہ کندیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں کھلی کچہری میں شرکت کی

 

میانوالی   وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کےویژن۔ انصاف آپ کی دہلیز پر اورآئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی کیپٹن(ر) راءے محمد اجمل کا تھانہ کندیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں کھلی کچہری میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او پپلاں محمد اوصاف واہلہ، ایس ایچ او تھانہ کندیاں وسیم اکبر خان ،
تفتیشی افسران انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر افسان بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈی پی او نے اظہارخیال کرتے ہوءے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد باہمی تعاون و اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ لوگوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور ان کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔کیپٹن ریٹائرڈ راءے محمد اجمل نے کہا کہ
میرے لیے امیر غریب سب برابر ہیں۔ سب کو بلا تفریق انصاف مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی شہری کے ساتھ نا انصافی برداشت نہیں کروں گا ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button