نامور سینیئر صحافی عبدالرحمان بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس( دستور)منتخب ، عوامی ،سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار
کراچی نامور سینیئر صحافی عبدالرحمان بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس( دستور)منتخب ، عوامی ،سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ سینیئر صحافی عبدالرحمان انٹرنیشنل نیوز نیٹ ورک (این این آئ) کراچی کے بیوروچیف کی حیثیت بھرپور صحافتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں سے۔ آپ اپنی ہردلعزیز اور پروقار شخصیت کی وجہ سے ادبی اور صحافتی حلقوں میں یکسر مقبول ہیں اور نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ سینیئر صحافی عبدالرحمان کی کراچی پریس کلب کے لیے بھی گرانقدر خدمات ہیں جن کی صحافتی حلقوں کی طرف سے بھرپور پذیرائی کی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ نامور صحافی عبدالرحمان کو مختلف فورمز پر متعدد مرتبہ حسن کرکردگی ایوارڈز و اعزازات سے بھی سرفراز کیا جا چکا ہے ۔


