قارئین محترم ! اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے کچھ ایسی عظیم المرتبت شخصیات پیدا کی ہیں کہ جن کی ہر دلعزیزی اور عوام دوستی کو اس دار فانی سے چلے جانے کے بعد بھی ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے ۔ انہی عظیم المرتبت شخصیات میں ایک نام سابق مشیر وزیر اعلی ا پنجاب الحاج ملک محمد بشیر اعوان کا ہے ۔ زیر نظر کالم خوشاب کی اسی عظیم المرتبت شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے ترتیب دیا گیا ہے۔ محترم قارئین ! سابق مشیر وزیر اعلی ا پنجاب الحاج ملک محمد بشیر اعوان کی سخاوت اور عوام دوستی کی کہانی بہت طویل ہے جس کے لیے یہ صرف ایک کالم متحمل نہیں ہو سکتا لہذا راقم اختصار پسندی سے کام لیتے ہوئے ان سے وابستہ چند اپنی یادیں اس کالم کا حصہ بنا رہا ہے ۔ راقم الحروف کی پہلی ملاقات سابق مشیر وزیراعلی ا پنجاب الحاج ملک محمد بشیر اعوان کے ساتھ اس وقت ہوئی جب انہوں نے بطور مشیر وزیراعلی ا پنجاب اپنی ذمہ داریوں کا قلمدان چند روز قبل سنبھالا تھا ۔ اس وقت راقم الحروف (راجہ نورالہی عاطف)سرگودھا کے مشہور اخبار روزنامہ تجارت انٹرویو پینل کو لیڈ کر رہا تھا ۔ سرگودھا میں اعوان ہاوس پر اس خصوصی نشست کے دوران معروف سماجی و سیاسی شخصیت ملک محمد پرویز اعوان مرحوم اور سابق نائب تحصیل ناظم نورپورتھل ملک محمد خان بوڑانہ بھی موجود تھے ۔ الحاج ملک محمد بشیر اعوان نے جس طرح سے ہماری میڈیا ٹیم کی عزت افزائی اور مہمان نوازی کی وہ ہمیشہ یاد رہے گی ۔ موصوف انتہائی ہردلعزیز ، پروقار ، بردبار معاملہ فہم اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔ غریب پروری اور عوام دوستی میں اپنی مثال آپ تھے ۔ سرگودھا ڈویژن کی تاریخ میں الحاج ملک محمد بشیر اعوان کا اسم گرامی ممتاز سماجی شخصیات میں شامل ہوتا ہے ۔ سابق مشیر وزیراعلی ا پنجاب الحاج ملک محمد بشیر اعوان کو اعوان خاندان کی تاریخ میں بھی ہمیشہ ممتاز حیثیت و اہمیت حاصل رہی ہے۔ درحقیقت یہ انسانوں سے محبت کا فیض ہے کہ ہر شخص ان سے محبت کرتا تھا ۔ راقم الحروف کو الحج ملک محمد بشیر اعوان کے در دولت سے لے کر ضلع خوشاب تک ہونے والی متعدد تقریبات میں شرکت کا موقع بھی ملتا رہا ۔ الحاج ملک محمد بشیر اعوان کے چہرے کی متانت ،سنجیدگی، مخلوق خدا سے محبت اور فلاحی کاموں میں گرم جوشی کی وجہ سے عوام ہمیشہ ان کی ذات کی خوبیوں کی اسیر رہی ۔ موصوف نے ہمیشہ عوامی دلوں پر راج کیا ۔ ان کی محبت سب کے لیے تھی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین اور ناقدین سے بھی ہمیشہ محبت کا اظہار کرتے تھے ۔ بر سبیل تذکرہ یہاں واضح کرتا چلوں کہ الحاج ملک محمد بشیر اعوان کے والد گرامی الحاج ملک محمد کرم بخش اعوان اپنی دنیا آپ پیدا کرنے والی شخصیت کے حامل تھے ۔ ملک محمد بشیر اعوان 13 جنوری 1944 کو پیدا ہوئے ۔ گورنمنٹ کالج سرگودھا میں سائنس کے طالب علم رہے ۔ اللہ تعالی ا نے انہیں ایک بیٹی اور تین بیٹوں ملک شاکر بشیر اعوان، ملک شکیل بشیر اعوان اور ملک عمران بشیر اعوان سے سرفراز فرمایا ۔ اس اعوان فیملی کا ہمیشہ یہ وطیرہ رہا ہے کہ انہوں نے بے لوث عوامی خدمت کی۔ لوگوں میں پیار ومحبت، خلوص اور مروت بانٹنا ان کا خاصہ ہے ۔ الحاج ملک محمد بشیر اعوان کے صاحبزادے ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے بھی اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شرافت کی سیاست کےساتھ ہمیشہ بے لوث خدمت کے لیے مثالی کردار ادا کیا۔یہی وجہ ہے کہ ان کی عوامی مقبولیت میں بھی روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے ۔ کاروباری اعتبار سے الحاج ملک محمد بشیر اعوان مائنز اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین رہے ۔ ان کا کاروباری حوالہ پورے ملک میں ایمانداری اور دیانتداری کی وجہ سے بہت مقبول ہے ۔ صوم و صلاۃ کی پابندی نے ان کی ذات کو منظم اور با اصول بنایا ۔ وہ جرات مند، اصول پسند اور پرکشش شخصیت کے حامل تھے ۔ انہوں نے پاکستان کے طول و عرض میں بکھرے ہوئے اعوانوں کو ایک لڑی میں پرونے کی کوشش کی ۔ الحاج ملک محمد بشیر اعوان نہایت نرم دل ،نیک سیرت ،محب وطن،ہردلعزیز، باعمل، بااصول اور جذبہ خدمت خلق سے سرشار شخصیت کے مالک تھے ۔ علاقہ سون سکیسر کے لیے انہوں نے جو خدمات انجام دیں وہ تاریخ کا ایک حصہ رہیں گی۔ 31 مئ 2008 کو وہ خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ان کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے ملک شاکر بشیر اعوان نے ضلع خوشاب کے عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا وطیرہ بنایا ہوا ہے ۔ اللہ تعالی ا سے دعا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خلق خدا کی اس بے لوث خدمت کو ہمیشہ جاری و ساری رکھیں اور اللہ تعالی ا انہیں اس میں آسانیاں اور کامیابیاں عطا کریں۔ آمین
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں: مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف
اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں: مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف
نامور سینیئر صحافی عبدالرحمان بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس( دستور)منتخب ، عوامی ،سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار
نامور سینیئر صحافی عبدالرحمان بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس( دستور)منتخب ، عوامی ،سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار
متعلقہ آرٹیکل
مزید دیکھیں
Close



