ہزارہ

میئر کراچی سے اتحادی ناراض ہوگئے۔ دو سال ہوگئے نہ کمیٹیاں بنائی گئیں۔ نہ میئر شراکت داری چاہتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر بھی بیان بازی تک ہیں۔ ن لیگ، جے یو آئی۔ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک نے میئر کے ساتھ مزید چلنے پر اجلاس طلب کرلیا۔

 

کراچی میئر کراچی سے اتحادی ناراض ہوگئے۔ دو سال ہوگئے نہ محکمہ جاتی کمیٹیاں بنائی گئیں۔ نہ میئر شراکت داری چاہتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر بھی بیان بازی تک ہیں۔ ن لیگ، جے یو آئی۔ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک نے میئر کے ساتھ مزید چلنے پر اجلاس طلب کرلیا۔ جماعت اسلامی سے بھی رابطے۔ میئر جہاں پھنس جاتے ہیں وہاں کونسل یاد آتی ہے۔ مسائل حل نہیں ہو رہے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ کراچی میں اتحادی اور اپوزیشن کمیٹیاں بنانے کے معاملے پر ایک ہوگئے ہیں۔19جون کو ایوان کو دو سال ہونے جا رہے ہیں۔ن لیگ اور جے یو آئی اور پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے رہنماؤں نے سر جوڑ لئے ہیں جماعت اسلامی سے بھی رابطے کئے گئے ہیں۔ ن لیگ کا کہنا ہے کہ ہم سے چار کمیٹیاں دینے کی بات ہوئی تھی۔ اسی طرح سب کو کمیٹیوں میں اہم حصہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ نجمی عالم اور میئر نے دھوکہ دیا۔ جسکی وجہ سے اسوقت صرف کرم اللہ وقاصی، اسلم سموں کا راج ہے۔ محکموں میں کرپشن کو روکنے والا کوئی نہیں۔ہم فوری عمل درآمد چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی بھی تحریک عدم اعتماد کا عندیہ دے کر خاموش ہے۔ اطلاعات کے مطابق تمام جماعتیں میئر کو خط لکھ رہی ہیں کہ کمیٹیاں بنائی جائیں۔ ورنہ ہم ساتھ دینے کے فیصلے پر اپنی اعلی قیادت سے رابطہ کریں گے۔ جبکہ پی پی پی کی قیادت سعید غنی کو بھی رابطہ کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button