ہزارہ

پیپلزپارٹی کے رویہ سے مایوس ایم کیو ایم چھوڑ کر شمولیت کرنے والے پیپلزپارٹی چھوڑنے کے لئے تیار۔

رضا ہاروان کو مشیر بننے کے باوجود کوئی محکمہ نہیں دیا گیا۔ ترجمان بنا کر لولی پاپ دینے پر بھی شمولیت کرنے والے ناراض۔ایک سال قبل سیف یار خان، رضوان احمد فکری ڈاکٹر عشرت العباد کو جوائن کرکے مرکزی رہنما بن چکے ہیں۔ انیس ایڈووکیٹ بھی سخت نالاں

 

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رویہ سے مایوس ایم کیو ایم چھوڑ کر شمولیت کرنے والے پیپلزپارٹی چھوڑنے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔سینئر سیاسی رہنما رضا ہاروان کو مشیر بننے کے باوجود کوئی محکمہ نہیں دیا گیا۔ ترجمان بنا کر لولی پاپ دینے پر بھی شمولیت کرنے والے ناراض ہیں۔ سیف یار خان، رضوان احمد فکری ڈاکٹر عشرت العباد کو جوائن کرکے مرکزی رہنما بن چکے ہیں۔ انیس ایڈووکیٹ بھی سخت نالاں ہیں۔ جبکہ سابق اراکین قومی صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز بھی نظر انداز کئے جانے پر نالاں ہیں۔مولانا تنویر الحق تھانوی، کرنل طاہر مشہدی، مذمل قریشی، وسیم قریشی، شیراز وحید، سلیم بندھانی، سمیت متعدد رہنماؤں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ جلد اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ نمائندے سے متعدد اراکین کا رابطہ ہوا جس میں انہوں نے کہاکہ وہ ایم کیو ایم میں ہرگز واپس نہیں جائیں گے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان معتدل مزاج رہنما ہیں انکے وطن واپسی پر جوائن کرسکتے ہیں۔ تاہم کچھ رہنماؤں نے خاقان عباسی اور ن لیگ میں شمولیت کو بھی خارج ازامکان نہیں قرار دیا۔ پی پی پی کے متعلق انکا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ متعصبانہ رویہ رکھا گیا ہے۔ لولی پاپ بہت برداشت کرلیا۔ اب اپنا راستہ خود لیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button