واپڈا اور بی ار ٹی نے مل کر بجلی کے 11 ہزار لائنوں کو زمین دوز گزارنے کے نام پر ایک ایسا موت کا کنواں بنایا جس سے خطرہ ہے کہ کسی بھی وقت بے شمار لوگوں کی جان لی جا سکتی ہے

واپڈا اور بی ار ٹی نے مل کر بجلی کے 11 ہزار لائنوں کو زمین دوز گزارنے کے نام پر ایک ایسا موت کا کنواں بنایا جس سے خطرہ ہے کہ کسی بھی وقت بے شمار لوگوں کی جان لی جا سکتی ہے۔ لیکن ان کو کیا وہ تو صرف زمین دو تار گزار رہے ہیں ا چاہے نیچے کچھ بھی ہو۔اور اس سے کتنی ہی جانوں کو خطرے میں ڈال دے۔۔ تفصیلات کے مطابق بی ار ٹی کے بورڈ سٹیشن کے پاس ہی سے پیسکو والوں نے جو 11 ہزار لائن گزارنے کے لیے راستہ اختیار کیا ہے اس کے سارے تارے اور جوائنٹس وہاں پر پہلی سی موجود ایک بہت بڑے گٹر سے گزار دی گئی چونکہ گٹر کے پانی میں زیادہ تر تیزابیت ہوتی ہے اور اس کے اندر سے نیچرل بائیوگیس بھی خارج ہوتی ہے جو جلنے میں پٹرول سے زیادہ تیز ہوتی ہے۔ اور وہ ان تاروں کو کسی بھی وقت ننگی کر سکتی ہے جس سے نہ صرف یہ کہ وہاں پہ اگ بھڑک سکتی ہے بلکہ وہاں پر گزرتے ہوئے لوگوں کی

زندگیاں خطرے سے دوچار کر سکتی ہے لیکن واپڈا پیسکو اور بی ار ٹی کا اس سے کیا وہ تو بس مٹی پاؤں والی مصداق یہ موت کا کواں اور وہ بھی اجتماعی موت کا ہوا بنا کے انکھیں چرا گئے ۔عوامی خلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے یہ تارے گٹروں سے دور گزار دی جائے تاکہ انسانی زندگیوں کو خطرے سے محفوظ بنایا جا سکے۔


