ہزارہ

کہ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے افواج پاکستان کو اعلیطا صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے ظہیر عباس بھٹی

خوشاب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی نے کہا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے افواج پاکستان کو اعلیطا صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نواں سگو تھل میں یوم تشکر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کی صدارت ہیڈماسٹر حاجی غلام رسول نے کی جبکہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ عبدالطیف ، ممبران سکول کونسل ، ملک رفاقت نصیر سگو، ملک انعام اللہ سگو، نمبردار ملک خالق یار سگو اور ملک عبدالروف سگو بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمارے ازلی دشمن بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کرکے پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ قبل ازیں چیف گیسٹ ظہیر عباس بھٹی نے ادارہ ہذا میں پرچم کشائ بھی کی۔ اساتذہ کرام اور طلباء سمیت معززین علاقہ بڑی تعداد میں اس موقع پر موجودتھے۔ قبل ازیں سکول ہذا میں آمد پر مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button