کنٹونمنٹ بورڈ پشاور عوامی خدمت میں پیش پیش — تحفظ، فوری رسپانس اور قابلِ اعتماد سہولیات کی فراہمی
بجلی کی جھولتی تاروں اور سٹریٹ لایٹ کی خرابی سے متعلقہ خطرات سے بچاؤ کے لیے مرمتی مہم جاری — شہری چوبیس گھنٹے CB Care شکایات سیل یا ٹول فری نمبر 1338 پر شکایات درج کروا سکتے ہیں

بجلی کی جھولتی تاروں اور سٹریٹ لایٹ کی خرابی سے متعلقہ خطرات سے بچاؤ کے لیے مرمتی مہم جاری — شہری چوبیس گھنٹے CB Care شکایات سیل یا ٹول فری نمبر 1338 پر شکایات درج کروا سکتے ہیں
کنٹونمنٹ بورڈ پشاور (CBP) نے اپنی انجینئرنگ برانچ (الیکٹرک سیکشن) کے تحت ایک جامع اور بھرپور مرمتی مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد بجلی کی جھولتی تاروں اور ناکارہ سٹریٹ لائٹس سے متعلقہ ممکنہ خطرات کی روک تھام، عوامی تحفظ کو یقینی بنانا، اور سٹریٹ لایٹس کے نظام کو مؤثر و محفوظ رکھنا ہے۔ یہ اقدام خاص طور پر گرم موسم اور طوفانی حالات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے پہلے ہی بچاؤ کے اقدامات کیے جا سکیں۔

اس مہم کے تحت مال روڈ، فورٹ روڈ، خالد روڈ، شامی روڈ، غلہ منڈی، آر اے بازار اور عسکری کالونیوں سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر سٹریٹ لا یٹ کے نظام کی مکمل جانچ، ڈھیلے اور جھولتے ہوئے تاروں کو باندھنے، خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور کھلی تاروں کو محفوظ بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ نے اس کام کے لیے *تربیت یافتہ اور مخصوص عملے پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تعینات کی ہے، جو جدید مشینری اور سہولیات سے لیس ہے، جن میں **ٹاور وینز اور الیکٹرک بکٹ وہیکلز* شامل ہیں، تاکہ بلند مقامات پر بھی کام بآسانی اور محفوظ طریقے سے کیا جا سکے۔
علاوہ ازیں، *الیکٹریشنز کی تین شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے* تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا شکایت کی فوری طور پر مؤثر انداز میں نگرانی کی جا سکے۔ یہ مسلسل حاضری کا نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ شہریوں کی شکایات فوری طور پر سنی جائیں اور ان کا حل نکالا جائے۔
کنٹونمنٹ بورڈ پشاور عوامی تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ سٹریٹ لایٹس سے متعلق کسی بھی خرابی، ننگی تار، یا دیگر خطرناک صورتحال کی صورت میں فوراً اطلاع دیں۔ شکایات درج کرانے کے لیے بورڈ کی جانب سے *24 گھنٹے فعال CB Care شکایات سیل* قائم کیا گیا ہے، جب کہ شہری *ٹول فری نمبر 1338* پر بھی کال کر کے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
یہ مہم کنٹونمنٹ بورڈ کی "پہلے خدمت” کی پالیسی کا مظہر ہے، جو صرف مسائل کے حل پر نہیں بلکہ ان کی پیشگی روک تھام پر بھی یقین رکھتی ہے۔ جدید آلات، ماہر عملہ، اور ہمہ وقت دستیاب سہولیات کے ذریعے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور ایک محفوظ، روشن اور پُرامن ماحول کی فراہمی کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔


