قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت
ایل او سی پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری ناقابل قبول ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان
عمر ایوب خان کا معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر اظہار ہمدردی،
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا بھارتی میزائل حملے غیر ذمہ دارانہ، بلاجواز اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار،
بھارتی حملے نے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے، اپوزیشن لیڈر
بھارتی جارحیت صرف پاکستان نہیں، عالمی امن کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے، اپوزیشن لیڈر
بھارت جوہری خطے میں مہم جوئی کرکے تباہ کن راستے پر گامزن ہے، اپوزیشن لیڈر
بھارت کو نہ انسانی جانوں کی پرواہ ہے، نہ عالمی اصولوں کی پاسداری، اپوزیشن لیڈر
شہری فضائی حدود کو نشانہ بنا کر بھارت نے خود کو خطرناک ملک ثابت کیا، عمر ایوب
عالمی برادری بھارت کے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپی حقیقت کو سمجھے، عمر ایوب خان
یہ وقت ہے کہ دنیا کی بڑی طاقتیں امن، انصاف کے لیے کھڑی ہوں، اپوزیشن لیڈر
اگر بھارت کی مہم جوئی نہ روکی گئی تو پورا خطہ نئی جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، اپوزیشن لیڈر
بھارتی جارحیت پر پاکستان کو عالمی فورمز پر بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے، عمر ایوب خان
بھارتی حملوں پر حکومت کو اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنا چاہیے، اپوزیشن لیڈر
عالمی بینک کو بھی بھارتی جارحیت پر اعتماد میں لینا وقت کی ضرورت ہے، عمر ایوب
پاکستان کے مقبول قائد وزیراعظم عمران خان نے 2019 میں بھارت کو جو منہ توڑ جواب دیا تھا آج بھی اسی جواب کی ضرورت ہے، عمر ایوب خان
شہباز شریف بھارت اور مودی کو خوش کرنے کی بجائے پوری قوم کی جانب سے بھرپور جواب دینے کی جرت کرے۔
عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان سوچے گا نہیں پاکستان جواب دیے گا، عمران خان
آج پاکستان کو عمران خان کے 2019 والے غیر متزلزل عزم کی ضرورت ہے، عمر ایوب خان
پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور ذمہ دار ریاست ہے، اپوزیشن لیڈر
ہماری فضائیہ فوج دنیا کی بہترین فضائیہ ہے اور وہ کسی جارحیت کا جواب دینا جانتی ہے۔ عمر ایوب
پہلگام واقعے کے بعد بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام ترشی اور جارحیت ریاستی دہشتگردی ہے، اپوزیشن لیڈر
مودی دہشتگر تنظیم RSS کا سربراہ اور فسطائی ذہنیت کا شحص ہے، عمر ایوب خان
مودی کے ہاتھ بھارتی گجرات کے معصوم مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اپوزیشن لیڈر
بھارتی سرکار اس وقت آگ سے کھیل رہا ہے نریندرا مودی کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، عمر ایوب خان


