ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرکی زیرصدارت انسدادِ پولیو مہم کا اجلاس ڈی سی کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔

خوشاب ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرکی زیرصدارت انسدادِ پولیو مہم کا اجلاس ڈی سی کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔جس میں سال 2025 کی تیسری انسداد پولیومہم جو کہ 26 تا 30 مئی 2024 تک جاری رہے گی کا تفصیلی جائیزہ لیا۔دوران مہم ضلع خوشاب کے 2لاکھ 38 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے تحفظ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ صدر مجلس نے تاکید کی تمام مائیکروپلان اپ ڈیٹ کریں اور مین موبائل اینڈ مائگرینٹ آبادی پر خصوصی توجہ دیں اور کوئی بھی 5 سال سے کم عمر بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ڈاکٹر راؤگلزار یوسف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسز نے بریفنگ میں بتایا کہ 51 یونین کونسل میں تمام عملہ تعینات کردیا ہے اور ان کی تربیت پنجاب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے شیڈول کے مطابق شروع ہوگئی ہے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم ان تمام ایکٹیویٹیز کی مانیٹرنگ کررہی ہے۔ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ،،ڈاکٹر سعد نیازی ڈی ایس او ڈبلیوایچ او، سی ای او ایجوکیشن، عقیلہ تبسم، ڈاکٹر طاہر حیات ملک ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر,ڈاکٹر جاوید خضر ڈی ایس سی، عمر شہزاد ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر، محمد امتیاز ڈی ایس وی اوردیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔


