بلدیہ عظمی کراچی کے میونسپل کمشنر کی مجرمانہ سرگرمیوں کا حساس ادارے نوٹس لیں
میئر کراچی کو گمراہ کرنا ماہانہ افسران سے منتھلی لینا اور افسران و ملازمین کو پسند نا پسند کی بنیاد پر نشانہ بنانا انکی بد فطرتی کا حصہ ہے
کراچی مہاجر اتحاد نیشنل موومنٹ پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات عقیل انبالوی سے کے ایم سی ورکرز اور افسران کے دس رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت محمد احمد کمال اور افسران کے وفد کی قیادت رحمان نے کی۔ جس میں میونسپل کمشنر کے روئیے اور کے ایم سی کو سسٹم افسران کے حوالے کرنیکے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ جس میں جعلی انکوائریز اور اس میں تعصب اور ذاتی عناد کی بنیاد پر نشانہ بنانے۔ جعلی پروموشن، جعلی ڈائریکٹرز، ایس سی یو جی افسران، کے ایم سی میں کمائی والی پوسٹ پر 50لاکھ، نارمل پوسٹنگ دو لاکھ سے پانچ لاکھ، ایم سی کے ماہانہ وصولی سسٹم اور ہر فائل پر فرنٹ مین کے ذریعے وصولی اور بعض سیاسی عناصر کی مداخلت، ریٹائرڈملازمین پنشنرز کے مسائل اور دیگر امور سے آگاہ کیا گیا۔ عقیل انبالوی نے کہاکہ ہمیں مسلسل کے ایم اور ٹی ایم سیز اور دیگر اداروں کے خلاف ساتھی آگاہ کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلدیہ عظمی کراچی کے میونسپل کمشنر کی مجرمانہ سرگرمیوں کا حساس ادارے نوٹس لیں۔ میئر کراچی کو گمراہ کرنا ماہانہ افسران سے منتھلی لینا اور افسران و ملازمین کو پسند نا پسند کی بنیاد پر نشانہ بنانا انکی بد فطرتی کا حصہ ہے۔وزیر اعلی سندھ متعصب اور کلکو کے ایم سی کی سنگین بدعنوانیوں میں ملوث سی کو فوری وفاق واپس کریں۔ سسٹم افسرنہ کھپے کا نعرہ ملازمین کی آواز بن چکا ہے۔ ہم مہاجر افسران کو کھڈے لائن لگانے اور میونسپل کمشنر کے بدنیتی پر مبنی فیصلوں انکوائریز اور مخصوص افراد کو فٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی دوسری مدت پورے کرنے والے افسر کو فوری وفاق کو واپس کرے۔ نیب کلک کرپشن، کے ایم سی میں جعلی ترقیوں اور دیگر معاملات کا نوٹس لے۔ اینٹی کرپشن دباؤ میں آئی بغیر میونسپل کمشنر کی بدعنوانیوں کی تحقیقات فرنٹ مین جو جعلی بھرتی ہے مکمل تحقیقات کرے۔ وزیر اعلی سندھ فوری کاروائی کریں۔ گورنر سندھ سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ مہاجر افسران اور ملازمین کا بھی تحفظ کریں۔وفاق کا نمائندہ ہونے کے ناطے میونسپل کمشنر کو فوری رپورٹ کرائیں


