ہزارہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ایسٹر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

خوشاب ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ایسٹر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی پی او توقیر محمد نعیم،اے ڈی سی (آر) عبدالستار خان، اے ڈی سی (جی) ڈاکٹر عائشہ خان ،علماءاکرام،پولیس، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران گرجا گھروں، عوامی مقامات اور حساس علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ ایسٹر کے دوران شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کی عبادات اور تقریبات کے دوران مکمل تحفظ فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے الرٹ رہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button