وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کا ایک اور عوام دوست اقدام

خوشاب وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کا ایک اور عوام دوست اقدام ، عوامی مسائل کے حل کے لیے انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور کوچیئرمین پولیٹیکل کمیٹی تحصیل قائد آباد مقرر کردیا۔ ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے مطابق تحصیل کورآڈینیٹر کا
چونکہ ڈویلپمنٹ کا کام بڑھتا جا رہا ہے اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر تحصیل میں پولیٹیکل کمیٹی کے چئیرمین کے ساتھ اس تحصیل کی ڈویلپمنٹ کےُلیے تحصیل کا کورآڈینیٹر بھی تعینات کیا جائے ۔
تحصیل کوآرڈینٹر کا کام اس تحصیل کے ڈویلپمنٹ کے کاموں کو سپروائز کرنا اور ان کی کوالٹی پر نظر رکھنا ہو گا ۔ وہ اپنی تحصیل کی ہر یونین کونسل اور ہر گاؤں کے مسائل وہاں کے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر نوٹ کرے گا ان کا ڈیٹا تیار کرے گا اور فنڈز کے حساب سے ان میں تقسیم کرے گا
آج سے تحصیل قائد آباد کے لیے میری یہ ٹیم کام کرے گی ۔
۱۔ انجئیر ملک طاہر ندیم بگھور ( چئیر میں پولیٹیکل کمیٹی تحصیل قائد آباد )
جن کا کام ، تحصیل کی خوشی ، غم ، تھانہ کچہری ہسپتال اور سرکاری محکموں میں لوگوں کی مدد کرنا ہو گا ۔
۲۔ ملک حماد بگھور ( تحصیل کوآرڈینیٹر برائے تحصیل قائد آباد ) جن کا تحصیل قائد آباد کے تمام موجودہ و مستقبل کے تمام ڈویلپمنٹ کے کام دیکھینا ہو گا ۔ ملک گل اصغر خان بگھور نےملک حماد بگھور کو تحصیل قائد آباد کا کوآرڈینیٹر بننے پر اپنی طرف سے اور اپنی پوری ٹیم کی طرف سے مبارکباد بھی دی ہے ۔


