میئر کراچی نے جس طرح گڈ ورننس سے ٹھیکیداروں کو عدالت میں شکست دی۔ نجی وکلاء کے ذریعے کے ایم سی کی زمینیں واپس لیں
صحیح پیروی سے یہ زمینیں واپس آئیں گی۔ کے ایم سی کے پنشنرز کے کیس بھی انہیں ناکام بنانے کے لئے اٹینڈ نہیں کئے جا رہے۔ محمد اظہر
کراچی (بیورو رپورٹ) کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد اظہر نے کہا ہے کہ میئر کراچی کو درست مشورہ دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ میئر کراچی نے جس طرح گڈ ورننس سے ٹھیکیداروں کو عدالت میں شکست دی۔ نجی وکلاء کے ذریعے کے ایم سی کی زمینیں واپس لیں۔ میئر کراچی نوٹس لیں کہ سینئر سول جج اور ایڈیشنل سیشن جج بلدیہ کراچی کی قراردادوں کو کوئی اہمیت نہیں دے کر بورڈ آف ریونیو اور مختیار کاروں کی غلط بریفنگ پر متعدد زمینیں کے ایم سی سے چھین کر کروڑوں روپے کے ریونیو سے کے ایم سی کو محروم کرچکے ہیں۔ صحیح پیروی سے یہ زمینیں واپس آئیں گی۔ کے ایم سی کے پنشنرز کے کیس بھی انہیں ناکام بنانے کے لئے اٹینڈ نہیں کئے جا رہے۔ جبکہ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں کہ کسی صورت کسی ریٹائرڈ افسر یا ملازم کے ڈیوز اور دیگر ادائیگیاں نہیں روکی جاسکتیں۔ اس لئے ہم اپیل کرتے ہیں کہ ایسے معاملات کا نوٹس لیں۔ میوبنسپل کمشنر بھی اس پر ایکشن لیں۔ 2023میں ریٹائرڈ کے ایم سی ملازمین اور افسران کو ابتک کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ جو میئر کراچی کو متنازعہ بنانے کی بیورو کریسی اور انکے مخالف افراد کی سازش ہے۔ ہم پیپلز آفیسرزایسوسی ایشن، آل آفیسرز آفیشلز کے ایم سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی، سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہیں گے کہ میئر کے ہاتھ مضبوط کریں۔ کیونکہ کراچی کی ترقی میں میئر کا ہر اول دستہ بنکر قومی ذمہ داری ادا کی جائے۔ سیاست نہیں کام ہماری ترجیح ہونی چاہئے۔


