کراچی کے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے و ڈمپر مافیا کے خلاف 12 12اپریل کو ہونے والے "وائیٹ فلیگ موومنٹ” مارچ میں شرکت کے لئیے مرکزی سیکرٹیریٹ گلشن اقبال میں صدر کراچی ڈویژن شفیق جان درانی کی سربراہی میں منعقد ہوا
کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک جوانان پاکستانT.J.P کے چیئرمین جناب عبداللہ حمید گل کی ہدایت پر کراچی ڈویژن کا ایک ہنگامی اجلاس فلسطین کے مظلوم شہداء ، سانحہ غزہ پر صیہونی بربریت کے خلاف فلسطینی عوام کو خراج عقیدت پیش کرنے اور 12 اپریل کو کراچی کے مظلوم عوام کے حقوق کے حصول اور ڈمپر مافیا کے خلاف "وائیٹ فلیگ موومنٹ” مارچ میں شرکت کیلئے مرکزی سیکرٹیریٹ گلشن اقبال میں صدر کراچی ڈویژن شفیق جان درانی کی سربراہی میں منعقد ہوا جسمیں کراچی ڈویژن، ڈسٹرکٹ و ٹاؤنز اور تمام ذیلی تنظیموں(ھیومن رائیٹس و لیبر ونگ، رابطہ کمیٹی اور پبلک ایڈ کمیٹی )کے عہدیداران نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور شرکاء اجلاس فلسطین کے مظلوم شہداء ، غزہ پر صیہونی بربریت کے خلاف فلسطینی عوام کو خراج عقیدت پیش کیا اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا بعد ازاں صدر کراچی ڈویژن شفیق جان درانی کی تجویز پر شرکاء اجلاس نے مکمل اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ تحریک جوانان پاکستان کراچی ڈویژن صدر شفیق جان درانی کی قیادت میں بھرپور انداز میں اپنی تمام ذیلی تنظیموں بشمول ھیومن رائیٹس و لیبر ونگ، رابطہ کمیٹی اور پبلک ایڈ کمیٹی کے ہمراہ مورخہ 11-04-2025 بروز جمعہ المبارک بوقت شام 16:00بجے بمقام کراچی پریس کلب پر فلسطین کےمظلوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کیلئے اپنابھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے گی اور مورخہ 12اپریل 2025 کو کراچی کی مظلوم عوام کےحقوق کےحصول و ڈمپرمافیا کی بربریت کے خلاف نکلنے والی "وائیٹ فلیگ موومنٹ” مارچ میں بھرپور اندازمیں شرکت کرے گی ،،،،،


