نمبردار رکھ بمبول راجہ محمد دین کی طرف سے پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا

خوشاب نمبردار رکھ بمبول راجہ محمد دین کی طرف سے پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان، ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ، ایکس سینیٹر ، پریزیڈنٹ پی ایم ایل این ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی ،ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو اور ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ ایکس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں محمد طاہر ، پاکستان مسلم لیگ (ن )سرگودھا ڈویژن کے ممتاز راہنما ملک محمد خالد اعوان ، پریذیڈنٹ پی ایم ایل این یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ خوشاب ملک سعد بشیر اعوان ، ملک حمزہ شکیل اعوان ،ملک مولا بخش اعوان اور پی ایم ایل این لائرز فورم ڈسٹرکٹ خوشاب کے پریذیڈنٹ ایڈووکیٹ چوہدری ارشد محمود سمیت دیگر متعدد نامور سماجی ،سیاسی، کاروباری، صحافتی، تعلیمی اور مذہبی شخصیات بھی زینت محفل تھیں ۔ اس موقع پر ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان اور ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ نے نمبردار راجہ محمد دین کی دستار بندی بھی کروائی ۔ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ، ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیرکلو، ایکس لیگل ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر، پی ایم ایل این سرگودھا ڈویژن کے راہنما ملک محمد خالد اعوان اور پی ایم ایل این یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ خوشاب کے پریذیڈنٹ ملک سعد بشیر اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے فخر تھل، راجہ محمد دین کو رکھ بمبول کا نمبردار بننے پر دلی مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے راجہ محمد دین کی ہردلعزیز شخصیت کے اوصاف حمیدہ پر بھی تفصیلا” روشنی ڈالی ۔ اس شاندار تقریب کی استقبالیہ کمیٹی ٹھیکیدار راجہ محمد الطاف ، راجہ شوکت علی اور راجہ محمد صدیق پر مشتمل تھی جبکہ نقابت کے فرائض مہر ضرار احمد اختر نے بطریق احسن سرانجام دیے ۔ ایونٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے فارن سے راجہ محمد طاہر اور راجہ محمد زبیر پر مشتمل آرگنائزیشن کمیٹی نے بھرپور کردار ادا کیا ۔ ایونٹ کے موقع پر نمبردار ہاوس بمبول تھل برقی قمقموں سے رات کے وقت جگمگا رہا تھا اور اس کی خوبصورتی دیدنی تھی ۔


