ہزارہ

جنگلاتی آگ کی روک تھام کے حوالے سے محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام آگاہی تقریب کا انعقاد ڈیرہ نمبردار کفری مللک عزیز لکھی پر کیا گیا

خوشاب جنگلاتی آگ کی روک تھام کے حوالے سے محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام آگاہی تقریب کا انعقاد ڈیرہ نمبردار کفری مللک عزیز لکھی پر کیا گیا ۔ تقریب میں ڈی ایف او خوشاب ، نمبردار موضع کفری ملک عزیز لکھی، نمبردار موضع کورڈھی ملک عمر فاروق ، مللک عثمان مینیجر نیشنل بینک آف پاکستان سکیسر برانچ، مللک طارق امیر چئیرمن کفری کمیٹی، محکمہ جنگلات نوشہرہ و پیل رینج کے افسران و اہلکاران و دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔ ڈی ایف او خوشاب محمد خلیل نے سرکاری جنگلات و دیگر ملکیتی جنگلات ، شاملات میں لگنے والی آگ کے نقصانات و نتائج پر گفتگو کی اور علاقہ معززین کی آراء بھی سماعت کیں۔ نیز عوام سے اپیل کی کہ قدرتی و قومی اثاثہ جنگلات خواہ سرکاری زمین پر ہوں یا ملکیتی/شاملات کی زمین پر ، انکو میانہ روی و اعتدال پسندی سے استعمال کیا جائے اور آگ سے ہر صورت بچایا جائے تاکہ جنگلی حیات و آیندہ آنے والی نسلوں کے لیے سر سبز وادی کی بقا کو یقینی بنا کر اشرف المخلوقات ہونے کا حق ادا کیا جا سکے۔ نمبرداران و علاقہ معززین نے عوام سے اپیل کی کہ وادی کے سرکاری و غیر سرکاری جنگلات کو آگ سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں ، نیز محکمہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں تاکہ محکمہ جنگلات مزید بہتر طریقے سے قدرتی اثاثہ کی حفاظت کر سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button