جماعت اسلامی ہزارہ کا 19 اپریل کو ایبٹ آباد میں منعقد ہونے والا جلسہ حقوق ہزارہ ملتوی
اپریل کو اسلام آباد کے غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان، امیر جماعت اسلامی ہزارہ نے کارکنان کو ملین مارچ کے لئے متحرک ہونے کی ہدایت کردی

جماعت اسلامی ہزارہ کا 19 اپریل کو ایبٹ آباد میں منعقد ہونے والا جلسہ حقوق ہزارہ ملتوی، 20 اپریل کو اسلام آباد کے غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان، امیر جماعت اسلامی ہزارہ نے کارکنان کو ملین مارچ کے لئے متحرک ہونے کی ہدایت کردی، تمام ضلعی ہیڈکوارٹروں میں اہل غزہ کے لئے مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا.
جماعت اسلامی ہزارہ کی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس امیر صوبہ عبدالرزاق عباسی کی صدارت میں مرکز اسلامی ایبٹ اباد میں منعقد ہوا جس میں ایبٹ آباد میں 19 اپریل کے روز ہونے والے جلسہ ء عام کو 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے غزہ ملین مارچ کی وجہ سے ملتوی کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا
امیر جماعت اسلامی ضلع خیبر پختون خواہ ہزارہ نے اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اپنے بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 20 اپریل کو بڑی تعداد میں اسلام آباد کے فلسطین ملین مارچ میں شرکت کریں اور دھرنا دیں انہوں نے کہا ہے کہ یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے حکمران فلسطین کے حوالے سے اپنے واضح لائحہ عمل کا اعلان نہیں کرتے امیر جماعت اسلامی ہزارہ عبدالرزاق عباسی نے تمام ضلعوں کو ہدایت کی کہ 11 اپریل کو ضلعی ہیڈ کوارٹرز اور بڑے شہروں میں فلسطین کے حوالے سے مظاہروں کا اہتمام کریں انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں مئی کے دوران عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں ہزارہ ڈویژن کے مسائل کے حوالے سے دو ٹوک فیصلے کئے جائیں گے


