ہزارہ

پاکستان ہیلپ لائن کے چیئرمین سید قیصر محمود کو اسپیشل پرسن افراد کا فوکل پرسن بنایا جائے عمران سعید

پاکستان ہیلپ لائن چیئرمین سید قیصر محمود نے آواز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی و سیکرٹری جنرل عمران سعید کے ہمراہ اسپیشل پرسن افراد میں عیدی اور عید گفٹ تقسیم کیے گۓ

حیدرآباد بیورو رپورٹ پاکستان ہیلپ کے چیئرمین سید قیصر محمود کی حیدرآباد آمد
آواز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی و سیکرٹری جنرل عمران سعید نے هیلپ لائن کے چیئرمین سید قیصر محمود صدر ملک جاوید اور جنرل سیکرٹری راشد خان کا شاندار پرتپاک استقبال کیا جبکہ اسپیشل پرسن افراد حیدرآباد کے معروف سماجی شخصیت
محمد نسیم بھٹی ،عرفان علی ڈار ،فہیم، سہیل شاہ، عرفان نور الدین،اذان، دلشاد، ریحان علی، فرزانہ، انیسہ،دعا، توبہ، فرزانہ ریحان،پروین،شبانہ، عمران، اور ان کی ٹیم نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوۓ پھولوں کے ہار پہنائے اور سندھ کی روایت اجرک کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر چیئرمین سید قیصر محمود نے تمام اسپیشل پرسن افراد کا شکریہ ادا کیا اور تمام اسپیشل پرسن افراد میں گفٹ اور عیدی بھی تقسیم کی گئی اس موقع پر آواز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے
بانی و سیکرٹری جنرل عمران سعید نے میڈیا کے نمائندوں سے اپنی گفتگو میں کہا کے پاکستان ہیلپ لائن کراچی حیدرآباد کے ساتھ سندھ مختلف اضلاح اور دیگر صوبوں میں بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں
انہوں نے کہا جس طرح ملک بھر میں سید قیصر محمود اسپیشل پرسن افراد کے لیے کام کر رہے ہیں حکومت کو چاہیے کے
پاکستان ہیلپ لائن کے چیئرمین سید قیصر محمود کو اسپیشل افراد کا فوکل پرسن بنایا جاۓ اس موقع پر پاکستان ہیلپ لائن کے چیئرمین سید قیصر محمود نے ازاد عوام پریس کلب سرپرست اعلی معروف سماجی شخصیت ملک محمد راشد اعوان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا
کہ ملک محمد راشد اعوان ملنسار اور محبت کرنے والی شخصیت ہیں انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں ملک محمد راشد اعوان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں کہیں کہ اللہ پاک اچھی صحت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے اور انسانیت کی فلاح بهبود کے لیے بڑ چڑھ حصہ لینے کی توفیق دے
انہوں نے کہا کہ اسپیشل پرسن افراد کی خدمت کرنا کسی عبادت سے کم نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ بہت جلد حیدرآباد میں بھی اسپیشل پرسن افراد کے درمیان اسپورٹس گیم کروائیں گے تاکہ اسپیشل پرسن افراد میں احساس کمتری کا شکار نہ ہو انہوں نے کہا کہ عمران سعید پہلے بھی پاکستان ہیلپ لائن کے ساتھ پیش پیش تھے اور آج بھی پاکستان ہیلپ لائن کا حصہ ہے

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button