تحریک جوانان پاکستان کے چیرمین جناب عبداللہ حمید گل نے بنوں کینٹ میں افطار کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی(شفیق جان درانی و عزیر شاہ )
عبداللہ حمید گل نے سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا
کراچی: تحریک جوانان پاکستان کراچی ڈویژن و ھیومن رائیٹس ونگ کے صدور نے بنوں کینٹ میں افطار کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو انتہائی مذموم اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور یہ عمل انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم ہے۔
چیرمین T.J.P جناب عبداللہ حمید گل نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ اس دہشت گرد حملے میں بے گناہ شہریوں کی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے فوری علاج کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف مزید متحد ہونے پر مجبور کرتے ہیں۔
انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی جرات، بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں کی بے مثال خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے ہی ملک میں امن و امان کی فضا قائم ہو سکتی ہے پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے کیونکہ مضبوط حکمت عملی اور قومی یکجہتی سے ہی دہشت گردی کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔
چیرمین T.J.P عبداللہ حمید گل نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط محاذ بنانا ہوگا تاکہ ہمارا ملک امن و سکون کا گہوارہ بن سکے قوم کے تمام طبقات کو اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


