ہزارہ

متحدہ آفیسرز ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس، صدارت سیدہ رباب جعفری نے کی۔ محمد اظہر، محمد فیصل، کاشف خان، عدنان آرائیں، معین راجپوت،، شبانہ، رافعہ اعجاز، ممتاز جبین، عمرانہ سی ایس جی ایف، فائزہ رضی، محمد اقبال، اور مختلف آرگنائزیشن کی شرکت۔ KMC, TMC’s, LDA, MDA, HDA, SDA, HMC, SBCA, KWSC, KDA,، سالڈ ویسٹ، مختلف اداروں کی شرکت،

کراچی  متحدہ آفیسرز ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس کراچی میں کووا کے صدر دفتر میں منعقد ہوا۔ جسکی صدارت سیدہ رباب جعفری نے کی۔ محمد اظہر، محمد فیصل، کاشف خان، عدنان آرائیں، معین راجپوت،، شبانہ، رافعہ اعجاز، ممتاز جبین، عمرانہ سی ایس جی ایف، فائزہ رضی، محمد اقبال، اور مختلف آرگنائزیشن نے شرکت کی جس میں کے ایم سی آفیسرز ایکشن کمیٹی، کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، سندھ ایمپلائز فورم، یونائیٹڈ آفیسرز فورم، آفیسرز ایکشن کمیٹی،ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عادل خان، کے ڈی اے فورم، ٹریڈ یونینز، کے ایم سی افسران، ریٹائرڈ ملازمین کے نمائندہ وفداور KMC, TMC’s, LDA, MDA, HDA, SDA, HMC, SBCA, KWSC, KDA,، سالڈ ویسٹ، مختلف اداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں، نعیم جمال کی معطلی کے حکم کی واپسی، نیب زدہ افسران کی فوری عہدوں سے ہٹانے، کے ایم سی کے بائسٹ افسران کی برطرفی، SCUGافسران کی بھرمار روکنے، شیڈول آف اسٹبلشمنٹ کو چیلنج کرنے، کے ڈی اے اور دیگر اداروں میں مقامی افسران و ملازمین کے ساتھ نا نصافیوں کی مذمت کی گئی۔ فوری طور پر میونسپل کمشنر کے ایم سی کے تبادلے اور ٹی ایم سیز سے 17گریڈ کے افسران کو میونسپل کمشنر کے عہدوں سے ہٹا کر 18گریڈ کے افسران لگانے۔ 280سے 500ایس سی یو جی افسران کے ایم سی کے بجٹ میں رکھنے کی واضع مذمت، میئر کراچی کی کمزور ترین پوزیشن اور پیپلز پارٹی کے کرپٹ اور متعصب افراد کی برتری، جعلسازیوں اور میئر کی ناک تلے کے ایم سی پر قبضے کی جنگ کی مذمت کی گئی۔ جماعت اسلامی کے سیف الدین، مسلم لیگ ن کے فیروز خان، جنید مکاتی،مہاجر قومی موومنٹ، ایم کیو ایم پاکستان، ٹی جے پی، ایم پی پی (ڈاکٹر عشرت العباد خان، کراچی ڈیمو کریٹک الائنس اسلم خان، مہاجر اتحاد تحریک کے سلیم حیدر، مہاجر موومنٹ کے ڈاکٹر انور، اربن فورم سمیت گورنر سندھ کامران ٹیسوری، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے مطالبہ کیا کہ وہ اسمبلیوں اور اپنے اپنے فورم پر آواز اٹھائیں۔ HDAاور HMCتباہی کے دہانے پر ہیں۔ KDAکرپشن کا گڑھ ہے۔ کے ایم سی کی زمینیں پیپلز پارٹی کے افراد چھین کر سوسائٹیز بنا کر بیچ رہے ہیں۔ کے ایم سی کے وکلاء سہولت کار ہیں۔ لیگل ایڈوائزر سمیت سب کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ لینڈ میں سسٹم افسران کا راج ہے جو ہر ماہ سسٹم کو رقم پہنچاتے ہیں۔ نیب بھی بے بس ہیں۔ آج کے اجلاس میں متفقہ قرارداد کے مطابق لیگل ٹیم فوری کاروائی عمل میں لائے گی۔ آخر میں کراچی کے سچے ہمدرد حافظ نعیم الرحمان نوٹس لیں اور جماعت اسلامی کو بلدیہ کراچی میں اصل کردار ادا کرنے پر مجبور کریں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button