ہزارہ

زکوٰۃ کمیٹی ویلج کونسل بکوٹ کے زکوٰۃ کمیٹی الیکشن چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ حسام جمشید عباسی اور ٹیچر قاضی فیاض کی نگرانی میں جامع مسجد بکوٹ میں منعقد کئیے گئے

بکوٹ شریف ۔۔ زکوٰۃ کمیٹی ویلج کونسل بکوٹ کے زکوٰۃ کمیٹی الیکشن چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ حسام جمشید عباسی اور ٹیچر قاضی فیاض کی نگرانی میں جامع مسجد بکوٹ میں منعقد کئیے گئے اس موقع پر باہمی مشاورت سے اتفاق رائے سے بکوٹ شریف کی اہم شخصیت افتخار احمد عباسی کو چئیرمین زکوٰۃ کمیٹی بکوٹ شریف گلتاج عباسی کو وائس چئیرمین جبکہ مکتوب الرحمن عباسی طاہر عزیز عباسی ۔مقصود الرحمن اعوان اسد منیر عباسی جبکہ تین خواتین ممبران کے ساتھ کونسل مکمل کی گی اس موقع پر نومنتخب چئیرمین افتخار عباسی نے کہا کہ ھم پر جسطرح اہلیان بکوٹ نے اعتماد کا اظہار کیا اور ذمہ داری دی ان شاء اللّہ پوری طرح ادا کریں گے اور حقداروں کو انکا حق ملے گا ۔اس موقع پر چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ حسام جمشید عباسی نے تمام ممبران زکوٰۃ کمیٹی کو مبارک باد دی اور کہا کہ جسطرح آج اہلیان بکوٹ نے باہمی مشاورت اتفاق اتحاد سے زکوۃ کمیٹی مکمل کی اسی طرح دوسرے کاموں میں بھی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے مل جل کر کام کرکے بکوٹ کو خطہ ھزارہ ڈویژن میں ایک مثالی گاؤں بنائیں گے

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button