آل ٹریڈرزفیڈریشن کے مرکزی صدر اور جنرل سیکرٹری کی نااہلی کا فیصلہ 25 فروری کو ہوگا۔الیکشن کمیشن نے آئین کی خلاف ورزی پر درخواست گزاروں کی جانب سے دی جانیوالی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کیا ہے
ایبٹ آبادآل ٹریڈرزفیڈریشن کے مرکزی صدر اور جنرل سیکرٹری کی نااہلی کا فیصلہ 25 فروری کو ہوگا۔الیکشن کمیشن نے آئین کی خلاف ورزی پر درخواست گزاروں کی جانب سے دی جانیوالی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔ٹھوس وجوہات پیش نہ کرنے پر نااہلی کے سوفیصد امکانات ہیں۔اس حوالہ سے آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کے صدر ملک نعیم اعوان اور جنرل سیکرٹری حاجی ممتاز خان کے خلاف ان کی اپنی ہی کابینہ نے آئین کی روگردانی کو جواز بناکر فیڈریشن کے مرکزی الیکشن کمیشن میں اپنی تحریری درخواست دی ہے جس میں آل ٹریڈرز فیڈریشن کی جنرل باڈی کا اجلاس آئین کے مطابق نہ بلانے اور تاجروں کے حقوق کا تحفظ نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔أل ٹریڈرز فیڈریشن کے سرپرست ملک سلیم ،چیئرمین حاجی سلطان نواز ،حاجی شاہد اشرف اور دیگر پچاس ممبران کے دستخطوں سے الیکشن کمیشن میں ان کو نااہل کرنے کے خلاف متحد ہوکر درخواست دے چکے ہیں جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے سات روز میں تمام قانونی پہلوؤں کے علاوہ تحقیقات کے بعد فیصلہ کرنے کا وقت دیا تھا اور درخواست کی روشنی میں فریقین صدر جنرل سیکرٹری کو نوٹسز بھی جاری کرکے ٹھوس خواہد جمع کرنے کی ہدایت کی تھی ۔جس کے مطابق 25 فروری کو صدر اور جنرل سیکرٹری کو متوقع طور پر نااہل کرنے کا فیصلہ آسکتا ہے۔ادھر شہر میں برسر اقتدار گروپ کی جانب سے صدر اور جنرل سیکرٹری کو نااہل کرنے کی درخواست پر ہلچل مچی ہوئی ہے اندرون خانہ میل ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


