ہزارہ

پی ایس 100ضلع شرقی گلستان جوہر کراچی میں پیپلز پارٹی کے پوسٹرز اور پینا فلیکس پھاڑ دیئے۔ لسانی جماعت دوبارہ اوچھے ہٹھکنڈوں پر اتر آئی۔ شہر کراچی میں دوبارہ پر تشدد اور بدمعاشی کا

ماحول پید ا کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کراچی کی اہم اور مضبوط جماعت ہے دوبارہ کسی کو آمرانہ اور بدمعاشی کا رویہ نہیں رکھنے دیں گے۔ زبیر قریشی، کامران صدیقی

کراچی(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پیپلز یوتھ کے رہنماؤں۔ زبیر قریشی، کامران صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی امن پسند جماعت ہے لیکن اگر کوئی حد سے تجاوز کرے اور دہشت گردی اور بدمعاشی کا مظاہرہ کرے تو پھر ہم بھی قانونی اور جمہوری راستہ رکھتے ہیں۔ پی ایس 100ضلع شرقی گلستان جوہر کراچی میں پیپلز پارٹی کے پوسٹرز اور پینا فلیکس پھاڑ دیئے۔ لسانی جماعت دوبارہ اوچھے ہٹھکنڈوں پر اتر آئی۔ شہر کراچی میں دوبارہ پر تشدد اور بدمعاشی کا ماحول پید ا کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کراچی کی اہم اور مضبوط جماعت ہے دوبارہ کسی کو آمرانہ اور بدمعاشی کا رویہ نہیں رکھنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سی سی ٹی وی سے ان شرپسند لسانی جماعت کے افراد کی نشاندہی کرلی ہے۔ جو پیپلز پارٹی کے جھنڈے، پینا فلیکس اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے پوسٹرز پھاڑ کر ہمیں اشتعال دلا کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے درپے ہیں۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت اور کام برداشت نہیں ہورہا۔ زبیر قریشی اور کامران صدیقی نے مذکورہ جماعت کی قیادت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امن خراب کرنے والوں کے خلاف FIRدرج کرائیں گے۔ اس سے قبل بھی ہمارے رہنما کامران صدیقی کو دھمکیاں دی گئیں تھیں کہ وہ پیپلزپارٹی کے پینا فلیکس اور ورکنگ سے باز رہے۔ اب پرنا دور نہیں رہا، ہم رینجرز، پولیس اور تمام ارباب اختیار کو صورتحال سے آگاہ اور بھرپور ایکشن کرائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button