سندھ حکومت کا کراچی کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ، کراچی میں جلد جدید ترین میڈیا یونیورسٹی کا قیام عمل لایا جائیگا : ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید

سندھ حکومت نے پاکستان کی بھرپور ثقافتی وراثت کو اجاگر کرنے اور میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبے میں جدیدیت لانے کے لیے کراچی میں ایک عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کا مظہر ہے، جو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو قومی اور عالمی سطح پر نمایاں کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو اس منصوبے کو پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ یونیورسٹی میڈیا کی تعلیم، تحقیق اور جدت کے میدان میں نئے معیار قائم کرے گی۔ سمعتا افضال سید
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت بنائی جانے والی یہ میڈیا یونیورسٹی نہ صرف پاکستان کے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرے گی بلکہ سندھ کی انمول تاریخ اور انڈس سولائزیشن کی عظمت کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کرے گی۔ یہ ادارہ عالمی معیار کی تعلیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی تخلیقی صنعت کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ سمعتا افضال سید
سندھ حکومت کا یہ اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ثقافتی ورثہ، تعلیم، اور جدید میڈیا کا فروغ قوم کی ترقی کے لیے کتنا اہم ہے۔ یہ منصوبہ کراچی سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے ایک دروازہ کھولے گا جہاں وہ نہ صرف اپنے خوابوں کو پورا کریں گے بلکہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ سمعتا افضال سید


