ایبٹ آباد تاجر اتحاد گروپ کی ڈی آئی جی ہزارہ کیسا تھ ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
مِنی اڈوں، غیرقانونی پارکنگ کے خاتمہ کیلئے اقدمات اٹھا رہے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو، ناصرمحمود ستی
ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی سے تاجر اتحاد گروپ ایبٹ آباد کے وفد نے چیئر مین شیخ نثار کی سربراہی میں ملاقات کی۔ تاجروں کے وفد نے ڈی آئی جی ہزارہ کو ہزارہ نے بطور ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور ایبٹ آباد شہر میں ٹریفک کے مسائل، منشیات

فروشی کی روک تھام، قیام امن، تاجروں کے مسائل کے حل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر تاجر برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے امن و امان کے حوالے سے کاوشوں اور پولیس کیساتھ تعاون کو سراہتا ہوں ایبٹ آباد میں کوئی میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہو تو تاجر برادری پولیس کے ساتھ فرنٹ لائن پر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے تحفظ، ان کے مسائل کے حل کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔تاجر برادری سے گزارش ہیکہ اپنے کاروبار اور تجارتی سرگرمی کی جگہوں پر سکیورٹی کیمروں کی تنصیب کو ممکن بنائیں یہ نہ صرف کسی ناگہانی کو روکنے میں کام آئے گا بلکہ خدا نخواستہ کسی وقوعہ میں مجرمان کی گرفتاری میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا ایبٹ آباد میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دیگر متعلقہ محکموں کے تعاون سے تجاوزات کو ختم کیا جائے گا، غیر قانونی پارکنگ، غیر قانونی مِنی اڈوں کا بھی خاتمہ کیا جارہا ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے۔


