ہزارہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب کامران افضل نے زیر تعمیر جہلم پل کا دورہ کیا

خوشاب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب کامران افضل نے زیر تعمیر جہلم پل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پل پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ منصوبے پر دن رات کام کیا جائے اور پل کو جلد از جلدمکمل کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور محکمہ ہائی ویز کے افسران نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کو جاری منصوبے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
اے ڈی سی (آر) نےمتعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پل کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مٹیریل کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔


