ضلع بھر میں قتل و غارت کا بازار گرم. مختلف واقعات میں ایک ھی دن میں چار افراد قتل ایک خاتون زخمی
مانسہرہ (جنرل رپوٹر) ضلع بھر میں قتل و غارت کا بازار گرم. مختلف واقعات میں ایک ھی دن میں چار افراد قتل ایک خاتون زخمی. مانسہرہ ایک دن میں تھانہ لاری اڈہ حدود لاھور اڈہ کے سامنے لاہور مانسہرہ مسافر بس چلانے والے ڈرائیور محمد افضل کو نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا. قاتل اقدام قتل کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب. نعش پوسٹمارٹم کے لئے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کردی گئی. ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ سید عاصم بخاری نے موقع پر پہنچ کر شواہد کی روشنی میں رپورٹ درج کرکے قاتلوں کی تلاش اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے. واضع رھے کہ گزشتہ روز مانسہرہ میں مختلف واقعات میں چار افراد زندگی کی بازی ھار گۓ. جن میں دو واقعات تھانہ لاری اڈہ کی حدود اور دو وا قعات تھانہ خاکی کی حدود میں پیش آۓ. جہاں پر پنجاب سے آۓ شخص نے عزیز الرحمان کے گھر داخل ھوتے ھی گھر کے مالک عزیزالرحمان کو قتل اور اسکی بیوی کو زخمی کرنے کے بعد خود کو کمرے میں بند کر کے گولی مار دی. دوسرے واقعہ میں لاری اڈہ کوچ کے ڈرائیور محمد افضل اور تیسرے واقعہ میں لبڑکوٹ کے تیس سالہ نوجوان مہراب خان کو قتل کردیا گیا. تمام واقعات کی متعلقہ تھانہ جات میں ایف آئی آر درج کر دی گئیں ہیں اور تفتیش شروع کردی گئی ہے. مذکورہ واقعات کے رونماء ہونے پر جہاں عوام عدم سیکیورٹی تحفظات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے وہیں معاشرے میں دین سے دوری کے باعث عدم برداشت و صبر کا انتہائی فقدان پایا جا رہا ہے. جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے.


