ہزارہ

مئیر کراچی کی ہدایت پربرج اور انڈرپاس کی صفائی کا کام جاری ہے

ایکسپریس وے روڈ،فائر برگیڈدفتر کے پاس 33 سال پرانی کچرا کنڈی کا خاتمہ کردیاگیا، گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے عمل کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے

کراچی۔۔ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پربرج، پیڈسٹیرین برج اور انڈرپاس کی صفائی کا کام جاری ہے،مینول صفائی کے ساتھ ساتھ برجز پر مکینیکل سوئپر سے بھی صفائی کے امور انجام دئیے جارہے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی کی سربراہی میں ایکسپریس وے روڈ، نزدفائر برگیڈدفتر جمشید زون ضلع شرقی کے پاس 33 سال پرانی کچرا کنڈی کا خاتمہ کرکے چونے کا چھڑکاؤ کردیا گیا دیگر تفصیلا ت کے مطابق اس کنڈی پر روزانہ 100 سو ٹن سے زائد کچرا اٹھایا جاتا تھا جبکہ کچرا کنڈی کا خاتمہ کرکے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے عمل کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ تمام سڑکوں کی صفائی کے علاوہ بالخصوص برجز، پیڈسٹیرن برج، اور انڈرپاس کی صفائی کا کام بھی جاری ہے۔ایم ڈی سالڈویسٹ نے جمشید زون اور ضلع شرقی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی پہلی ترجیح ہے اس لئے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے معیار کو بہتر بنایا جائے تاکہ کچرا سڑکوں تک آنے کی نوبت نہیں آئے، انہوں نے متعلقہ کمپنیز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں آگاہی مہم تیز کریں تاکہ کچرا سڑکوں پر پھینکنے کے رویہ کو تبدیل کی جا سکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button