ہزارہ

سرجانی ٹاؤن میں مرکزی رہنماؤں کی اجلاس میں شرکت۔ مختلف برادریوں، مئیو برادری بھی میری پہچان پاکستان کا حصہ۔ محمد عامر اور ارشد احمد کا خطاب

ڈاکٹر عشرت العباد خان قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ بحرانوں سے نکلنے کا سال شروع ہوچکا ہے۔ کراچی میں پورے پاکستان کی طرح ہر علاقے میں مقبول ہوچکی ہے۔ عامر۔ ارشد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میری پہچان پاکستان کا اہم اجلاس سرجانی میں منعقد ہوا جس میں سرجانی ٹاؤن میں مرکزی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔۔ مختلف برادریوں، مئیو برادری بھی میری پہچان پاکستان کا حصہ بن گئی۔۔ محمد عامر اور ارشد احمد نے خصوصی خطاب کیا۔ محمد عامر نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ بحرانوں سے نکلنے کا سال شروع ہوچکا ہے۔ کراچی میں پورے پاکستان کی طرح ہر علاقے میں مقبول ہوچکی ہے۔ سرجانی میں بہت بڑی تعداد ہمارے ساتھ آچکی ہے۔ MPPمیں محبت سے لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ جو بڑی کامیابی ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد ہوپ ہی نہیں ملک کی سوچ اور سیاست کو ریاست کو مضبوط کرنے کی سوچ کو عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ ریاست ہوگی تو سیاست ہوگی۔ ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔ ارشد احمد نے کہاکہ پاکستان کا امیج خراب کیا گیا سیاست کو ریاست پر ترجیح دی گئی۔۔پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کو ختم کرنے کے لئے وطن پرست میدان میں آچکے ہیں۔ ہمیں پاکستان سے عدم استحکام ختم کرکے ملک میں نئی سوچ اور نئے طرز سیاست کو متعارف کرانا ہے۔ ہم نے صرف چھ ماہ میں پورے پاکستان اور کراچی میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اجلاس سے معززین سرجانی ٹاؤن و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button