پیشہ ورانہ فرائض دل جمی سے سرانجام دیکر محکمہ پولیس اور ملک کے وقار کو بلند کرنے کا سبب بنیں، ناصر محمود ستی
اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی بھی جگہ نہیں، ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا ضلع مانسہرہ کا دورہ۔ پولیس دربار سے خطاب اور پولیس لائن مانسہرہ کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے ضلع مانسہرہ کا دورہ، پولیس لائن مانسہرہ پہنچے پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور و دیگر پولیس افسران نے انکا استقبال کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ضلع میں قیام امن اور پولیس کی کارکردگی، پراجیکٹس سیکیورٹی و دیگر اہم

امور کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلی بریفنگ پیش کی جس کو ڈی آئی جی ہزارہ نے سراہا اور ڈی پی او مانسہرہ کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔بعد ازاں پولیس لائن میں منعقد پولیس دربار میں شرکت کی پولیس افسران و جوانوں کے پیشہ ورانہ مسائل سنیں اور انہیں فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے۔ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض دل جمی سے سرانجام دیکر محکمہ پولیس اور ملک کے وقار کو بلند کرنے کا سبب بنیں ناکہ بدنامی کا۔ محکمانہ پروموشن کے

مسائل کو حل کیا جائے گا اور قواعد و ضوابط کے مطابق سینارٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام رینک کے پولیس جوانوں اور افسران کی پروموشن کی جائے گی۔ضلع مانسہرہ میں ترقیاتی پراجیکٹ پر بھی کام ہو رہا ہے جو ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردارادا کریں گے اسکے ساتھ ضلع مانسہرہ سیاحتی لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور پراجیکٹس سائیٹس اور غیر ملکی ورکرز کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ خیبرپختونخواہ پولیس کی جانب سے دنیا کو امن اور بھائی چارہ کا پیغام ملیں۔ محکمہ کے اچھے کام کی تشہیر کیلئے صوبائی، ریجنل اور ضلعی پلیٹ فارم موجود ہیں اسکے علاوہ محکمہ کی جانب سے سوشل میڈیا پالیسی پر سختی سے عملدآمد کیا جائے اور پولیس یونیفارم اور پولیس عمارات میں ٹک ٹاک ویڈیو و تصاویر کی تشہیر سے گریز کریں۔ مانسہرہ میں لیڈی پولیس کیلئے ڈے کیئر سنٹر قیام عمل میں لایا جائے تاکہ شادی شدہ لیڈی پولیس اپنے نوکری کیساتھ ساتھ اپنے بچوں کی دیکھ بھال بھی بہتر انداز سے کرسکیں۔ پولیس ویلیفئر کیلئے عملی اقدامات اٹھاوں گا اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی بھی جگہ نہیں اسطرح کے ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


