ہزارہ

معاون خصوصی برائے انسانی حقوق راجویر سنگھ سوڈھہ کا شہید محترمہ بینظیربھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام۔

کراچی  وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق راجویر سنگھ سوڈھے نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17ہیں برسی کے موقع پر ہم پاکستان کیلئے ان کی بے مثال خدمات کو یاد کرتے ہیں، وہ جرآت، جمہوریت اور ثابت قدمی کی علامت تھیں۔ انہوں نے اپنی زندگی آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور پسماندہ طبقات باالخصوص خواتین کی خودمختاری کیلئے وقف کردی۔ برسی کی مناسبت سے انہوں نے کہا کہ پاکیستان کی پہلی خاتون وزیراعظم کی حیثیت سے ہر مشکل اور رکاوٹوں کو توڑا، خواتین کو یہ یقین دلایا کہ ملک و قوم کی ترقی میں ان کا کردار کتنا اہم ہے۔ جمہوریت اور انصاف کیلئے ان کی جدوجہد آج بھی ہمارے لئے ایک رہنما ہے اور ہمیں انکے خواب پر مبنی ایک منصفانہ اور شمولیت والا معاشرہ قائم کرنے کے لئے متحرک کرتی ہے۔ راجویر سنگھ نے مزید کہا کہ محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ برابری کو یقینی بناکر بنیادی حقوق کے تحفظ کو مضبوط کیا جائے اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جاے۔ ان کی زندگی اور قربانیاں ایک مضبوط اور منصفانہ پاکستان کے قیام کیلئے ضروری صبر اور ثابت قدمی کی علامت ہیں۔ آج ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج پیش کرتے ہیں اور ان اعلیٰ اصولوں سے اپنے واعدے کو دہرا رہے ہیں جنہیں وہ بہت عزیز رکھتی تھیں، ان کا ویزن ہمیں ہمیں متاثر کرتا رہے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button