ہزارہ

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا دیامر بھاشا، داسو ڈیم سائٹس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے ملکی و غیر ملکی ورکر ز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ناصر محمود ستی

ایبٹ آباد  ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی نے ڈی پی او اپر کوہستان فرمان اللہ کے ہمراہ دیامر بھاشا و داسو ڈیم سائٹ کا دورہ کیا، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سیکیورٹی پر مامور پاک آرمی افسران، پولیس افسران اور چائنیز عہدیدارن سے ملاقات کی بش داس کیمپ کا بھی دورہ کیا جہاں پر ٹاسک فورس اور واپڈا عہدیداران سے میٹنگ کی، میٹنگ کے دوران سیکیورٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہا کہ اپر کوہستان میں جاری ترقیاتی منصوبے پاکستان کی ترقی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں انکو کامیابی سے پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فرنٹ سولجر کا کردار ادا کر رہی ہے اورہمیں ملک دشمن کے عناصر کو اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینا انکے عزائم کو پست کرنا ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او اپر کوہستان فرمان اللہ، ٹاسک فورس کمانڈر لیفٹنینٹ کرنل کلیم نے ڈی آئی جی ہزارہ کو سیکیورٹی انتظامات اور درپیش مسائل و چیلنجز سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنائیں،اردگرد کے علاقہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کو یقینی بنایا جائے اور

مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے، اپر کوہستان سے گزرنے والی شاہراہ قراقرم پر بھی پولیس پیٹرولنگ کو مزید بہتر بنایا جائے خصوصا چائینیز ورکرز کی نقل و حرکت کے وقت خصوصی پیٹرولنگ کی جائے۔ آرمی افسران، ترقیاتی پراجیکٹس عہدیدران و چائنیز عہدیدارن سے وقتا فوقتاً میٹنگز کا انعقاد کرکے درپیش

مسائل کو حل کیا جائے۔ پراجیکٹس پر کام کرنے والے ملکی و غیر ملکی ورکرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پرا انہوں نے تھانہ ہربن کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے تھانہ کی سکیورٹی، انفراسٹرکچر اور ریکارڈ کو چیک کیا اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button