قومی

عشرت العباد چھا گئے۔ سٹی 21نیوز کے پول میں عشرت العباد کو 1.7Kووٹ، ایم کیو ایم پاکستان کو 228، مہاجر قومی موومنٹ کو 42ووٹ مل

لانڈھی، کورنگی، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، گلستان جوہر۔صدر سمیت کراچی بھر میں ویلکم اور پاکستان ہماری پہچان۔ سب سے پہلے پاکستان کی چاکنگ اور پوسٹرز کی بھرمار

 

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق گورنر سندھ کی تاریخی شخصیت کے پہلو اجاگر ہوگئے۔ عشرت العباد چھا گئے۔ سٹی 21نیوز کے پول میں عشرت العباد کو 1.7Kووٹ، ایم کیو ایم پاکستان کو 228، مہاجر قومی موومنٹ کو 42ووٹ ملے۔ جبکہ شہری سندھ کاووٹ کسی اور کو دینے کے حوالے سے عوام کی 1.6Kتعداد نے مسترد کردیا۔ سابق گونر سندھ عشرت العباد ملک کی تاریخی سیاسی شخصیت بن گئے۔ پاکستان میری پہچان کے نعرے کو تقویت مل رہی ہے۔ لانڈھی، کورنگی، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، گلستان جوہر۔صدر سمیت کراچی بھر میں ویلکم اور پاکستان ہماری پہچان۔ سب سے پہلے پاکستان کی چاکنگ اور پوسٹرز کی بھرمار ہو رہی ہے۔ نوجوانوں اور عوام میں جو جزبہ دیکھنے میں آرہا ہے اس نے بساط پلٹ دی ہے۔ مایوس عوام میں ایک ایسی پارٹی کی امنگ نے جنم لیا ہے جو انکی آواز ہو۔ قومی سیاست میں حصہ لینے والوں میں عشرت العباد کی نئی جماعت نے روح پھونک دی ہے۔ ایک سیاسی رہنما کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور نئی جماعتوں کو ایسی پزیرائی نہیں مل رہی جو عشرت العباد کے ملک میں آئے بغیر ہی مل گئی ہے۔ ایک کارکن نے کہا کہ ہم تین سال سے ڈاکٹر صاحب کو راضی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ وہ ملک کے حالات پر دل گرفتہ ہوتے تھے۔ اب انکے آمد کی اطلاع پر ہی شادیانے بج رہے ہیں۔ وہ آئین گے تو سیاست کی بساط پلٹ دیں گے۔ سیاسی پنڈت انکی آمد کی اطلاع سے پریشان ہیں لیکن ملک بالخصوص سندھ کے شہری علاقے انکو آخری امید تصور کرتے ہیں۔اسلام آباد، لاہور، کراچی۔ حیدر آباد، سکھر میں دفتر بھی کھلنا شروع ہوگئے جو عوام انکی محبت میں کھول رہے ہیں۔ نوجوانوں کے لبوں پر پاکستان میری پہچان کا نعرہ پاکستان کی عظمت اور اسکی سلامتی کے اداروں کے وقار کو بڑھا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button