قومی
پی ٹی آئی 24نومبر کو لشکر کشی کی باتیں کرکے ملک کو De stabilizeکرنا چاہتی ہے۔ ملک کے خلاف کوئی سازش کرے تو کئی رعایت نہیں ہونی چاہئے۔ شہنیلہ خانزادہ
پاکستان کی سا لمیت مقدم ہونی چاہئے۔ پی پی پی ہی ملک کو بھنور سے نکال سکتی ہے۔ ن لیگ کو پیپلزپارٹی کی تمام شکایات دور ہونی چاہئیں۔ سینئر رہنما پی پی پی و AIM

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینئر رہنما پی پی پی و AIM شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 24نومبر کو لشکر کشی کی باتیں کرکے ملک کو De stabilizeکرنا چاہتی ہے۔ ملک کے خلاف کوئی سازش کرے تو کئی رعایت نہیں ہونی چاہئے۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہاکہ ملک بچاؤ ملک دشمن بھگاؤ کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی سا لمیت مقدم ہونی چاہئے۔ پی پی پی ہی ملک کو بھنور سے نکال سکتی ہے۔ ن لیگ کو پیپلزپارٹی کی تمام شکایات دورکرنی چاہئیں۔ ملک دشمن اسرائیل دوست ہمیں نہ قبول ہیں نہ برداشت۔ ایسا نہ ہو اللہ ابابیلیں بھیج کر اسرائیل دہشت گرد اور اسکے سرپرستوں کو ختم نہ کردے۔ فلسطین اور غزہ کے ظلم اب ناقابل برداشت ہیں۔عالم اسلام بھی بولڈ قدم اٹھائے۔ بلاول بھٹو جیسی جرات ہونی چاہئے وہ بہترین وزیر خارجہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


