پاکستان میری پہچان کے نعرے کی جیت ہوئی۔ سی21کے مختصر پول میں عوام نے پیغام دے دیا کہ وہ ملک میں منافرت، افراتفری اور فوج کے خلاف مہم جوئی سے نفرت کرتے ہیں
پاکستان میری پہچان کے نعرے کی جیت ہوئی۔ سی21کے مختصر پول میں عوام نے پیغام دے دیا کہ وہ ملک میں منافرت، افراتفری اور فوج کے خلاف مہم جوئی سے نفرت کرتے ہیں۔ سب سے پہلے پاکستان اور میری پہچان کے سلوگن نے عوام میں نئے جزبوں کو جنون دیا۔ یہ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو نہیں ملک کی سا لمیت۔ کروڑوں عوام کی محبت کا ثمر تھا۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو عوام نے ملک کی ضرورت قرار دے دیا۔ پاکستان ہی ہم سب کی ریڈ لائن اور سیکورٹی فورسز ہماری شان ہیں۔ ملک بنایا تھا۔ آج فوج پر فخر ہے کہ ایٹمی طاقت ہیں
۔ کوئی فرعون کوئی عاقبت اندیشن اگر ملک کو نفرتوں کے سیلاب میں ڈھالنا چاہتا ہے تو میری قوم میری جماعت کا ایک ایک ورکر پاکستان کو اور افواج کو مقدم رکھتے ہوئے اسکے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان
کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق گورنر سندھ، مقبول سینئر سیاست داں و نئی قومی جماعت کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں استبدادی قوتیں اور منافرت اور فوج و عوام میں نفرت کی سوچ ڈالنے والے بری طرح ناکام ہوگئے۔ ملک میں بسنے والی تمام قو میں پاکستان پر نچھاور ہیں۔ مجھ پر اعتماد پاکستان سے محبت اور پاکستان دشمن قوتوں سے لا تعلقی کا اعلان ہے۔ واضع رہے کہ سی 21کے مختصر وقت کے پول میں ڈاکٹر عشرت العباد خان ملک کے سب سے منفرد اور مقبول لیڈر کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں انکی ملک کے نوجوانوں اور عوام کو پاکستان سے محبت کی روح بھرنے پر ملک بھر میں انکا وقار بلند ہوا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ملک بھر میں ورکرز اور رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان بنایا تھا اور پاکستان ہماری ریڈ لائن فوج ہماری آن جان شان ہے۔ کوئی فرعون کوئی عاقبت اندیشن اگر ملک کو نفرتوں کے سیلاب میں ڈھالنا چاہتا ہے تو میری قوم میری جماعت کا ایک ایک ورکر پاکستان کو اور افواج کو مقدم رکھتے ہوئے اسکے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا۔ میں نے نوجوانوں کو مثبت سوچ دی ہے اور پورے ملک میں میری پہچان پاکستان کے بینرز، پینا فلیکس، نعرے بتا رہے ہیں کہ ملک ہے تو سب ہیں فوج کی دہشت گردوں س کے خلاف جنگ اور صف بندی کی وجہ سے خوارجی ہوں یا ملک دشمن سوچ کے کردار سب کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جلد وطن آکر پاکستان کو مضبوط اور دنیا کا اہم ترین ملک بنائیں گے۔ ہم کشکول کے بجائے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے ملک کو خود مختار بنانے کے لئے جدید خطوط پر استوار کریں گے۔


