ہزارہ

اورنگی ٹاؤن کے کھیل کے میدانوں کوآباد کرنے کا آغاز کردیا گیا


کراچی(ابراراحمدصدیقی)
اورنگی ٹاؤن کے کھیل کے میدانوں کوآباد کرنے کا آغاز کردیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنراورنگی ٹاؤن آغا فہد نے اورنگی ٹاون میں اسٹوڈنٹس ٹائم ویلفئیر آرگنائزیشن (S.T.W.O) زیر اہتمام آل کراچی نائٹ ٹیب بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹر ایچ آر ایم محمد افنان خان،یوسی 05کے وائس چیرمین جناب سہیل خان اور یوسی 03کے چئیرمین مقبول خان بھی موجود تھے ٹورنامنٹ میں کراچی کی 64ٹیموں کے مابین اورنگی چیمپئین شپ نائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا انہو ں نے سیمی فائنل اور فائنل بحیثیت مہمان خصوصی میچز دیکھے اور کھلاڑیوں اور تماشیوں کے ساتھ گل مل گئے اس موقع پر ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جس میں میونسپل کمشنر آغا فہد نے بالنگ اور بیٹنگ کی اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں سے متاثر کیا اورنگی چیمپئین شپ (OCS)سیزن2 کا فائنل واصف اسپورٹس اور مرحبا اسپورٹس کے درمیان کھیلا گیا واصف اسپورٹس کی ٹیم نے فائنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعدفائٹل اپنے نام کرلیا۔میونسپل کمشنر آغافہد نے جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ کیش پرائز اور ٹرافی دی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 30ہزار کیش پراِئز اور ٹرافی دی اس موقع پر میونسپل کمشنر آغا فہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن اورنگی کے پلے گرؤانڈز کو دوبارہ سے آباد کریں گے اور اورنگی ٹاون کی یوسیزکے درمیان ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقادبھی کیا جائے گا انہوں نے نوجوانوں کیلئے ایک بہترین ٹورنامنٹ آرگنائز کرنے پر (S.T.W.O)کے چیرمین سہیل خان اور تمام آرگنائزنگ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے انہوں نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا (S.T.W.O)کی طرح دوسری NGOsاور دیگر افراد جو صحت مندانہ سرگرمیوں کا شوق رکھتے ہیں وہ مستقبل میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہاکی،فٹبال اور دیگر کھیلوں کا انعقاد کرینگے انہوں نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایاکہ وہ پلے گراؤنڈ کی تعمیر ومرمت اور پلے گراؤنڈ میں آنے جانے والے راستوں کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کاخیال بھی رکھا جائے گا پلے گراؤنڈ میں زیادہ سے زیادہ میچ کرائے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو کھیل کود کی زیادہ سے زیادہ سرگرمیوں فراہم کرکے غیر صحت مندانہ سرگرمیوں سے بچایا جاسکے اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزرنے میونسپل کمشنر آغافہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود ٹائم نکالا اس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں کھیلوں سے کس قدر دلچسپی ہے آخر میں ٹورنامنٹ آرگنا ئزر نے میونسپل کمشنر آغا فہد کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button