خالد بن ولید پارک پشاور کی تزئین وآرائش کا افتتاح
پشاور کینٹ میں واقع تاریخی حیثیت کا حامل خالد بن ولید پارک تزئین وآرائش کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ بمورخہ 11نومبر 2024 کو کور کمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری ہلال امتیاز(ملٹری) نے پروقار افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں اسٹیشن کمانڈرپشاور بریگیڈر عمر سعید آفریدی ،کینٹ

ایگزیکٹیو آفیسر چودھری بابر حسین ، سابقہ سی ای او عرفان احمد ( موجودہ ایم ای او پشاور) اور ڈپٹی کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر وسیم احمد اور بورڈ ممبران نے شرکت کی جبکہ کور کمانڈر پشاور مہمان خصوصی تھے۔پارک میں داخلے کے لیے مین گیٹ پرچیکنگ اور ٹکٹ گھرکا بندوبست کیا گیا ہے صاف وشفاف چیکنگ کے لئے میل اور فی میل سٹاف دونوں کو تعینات کیا گیا ہیں۔پارک کو جگہ جگہ خوبصورت پودوں اور گارڈن لائٹ سے مزین کیاگیا اور درختوں کی لا ئٹینک بھی کی گئی ہے پارک میں بچوں کے کھیلنے کے لیے تکنیکی سہولت (EPDM)کی ریپئرنگ کی گئی ہے تاکہ بچوں کو

کسی قسم کی چوٹ لگنے کا خطرہ نہ ہو پار ک میں نوجوانوں کیلئے جم بھی بنائی گئی ہے جس میں صبح اور شام کے اوقات میں ایک بڑی تعداد میں لوگ و رزش اور جسمانی مشققت کرتے ہیں ۔پارک میں جگہ جگہ بیٹھنے کا انتظام کیاگیا ہے جس میں کھلے آسمان کے نیچے بینچ اور گزیبوزبھی

بنائے گئے ہے ۔خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ نمازگاہیں بنائی گئی ہیں ۔پارک میں میوزک سے لطف اندوز ہونے کے لئے ایک میوزک سسٹم بچوں کے لئے نصب کیاگیا ہے ۔نیز سیکورٹی انتظام کے پیش نظر جگہ جگہ کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔پارک میں دور جدید تقاضوں کے پیش نظر ایک لائبریری بھی ہے جس میں بڑوں ،بچوں اور طالب علموں کے لیے ڈیجیٹل کارنر بھی ہے جس میں کمپیوٹر سسٹم اورانٹرنیٹ کی سہولت موجود ہیں ۔پارک میں ایک کینٹین بھی ہے جس میں کھانے پینے کی اشیاء دستیاب ہیں ۔ اسی طرح میل فی میل کے لیے الگ الگ واش رومز کا بندوبست کیا گیا ہے

جس کی صفائی روزمرہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے ۔واکنگ اور جوگنگ کے لیے ایک ٹریک بنائی گئی ہے جگہ جگہ کوڑے دان بھی رکھے گئے ہیں ۔
کسی زمانے میں یہ پارک علی مردان خان کا باغ تھاپھر اس کا نام کمپنی باغ پڑ گیا اور اب اس کا موجودہ نام خالید بن ولید پارک ہے۔اس پارک کی سب سے بڑی مقبولیت کی وجہ یہاں پر (Col Frederick Mackeson) کی یادگار ہے۔رات کے وقت پارک روشنیوں سے چکاچوند ہو جاتا ہے جو ایک

خوبصور ت اور پر فضاماحول فراہم کرتا ہے ۔
کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ عمر احمد بخاری ہلال امتیاز (ملٹری) نے کنٹونمنٹ بورڈ کی اس کاوش کو بہت سراہااور پارک کی خصوصی تعریف کی ۔



