ہزارہ

کراچی کے نوجوانوں کی نواب آف جونا گڑھ کی حوصلہ افزائی سے تقویت ملی۔ کراچی کے فنڈز میں گڑ بڑ ہو رہی ہے۔ جعلی تقرریاں کرکے اصل حقدوروں کا حق مارا جا رہا ہے۔

کراچی (بیورو رپورٹ) KNPکے سربراہ اور نوجوان تحریک کے چیئرمین فیضان حسین نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کی نواب آف جونا گڑھ کی حوصلہ افزائی سے تقویت ملی۔ کراچی کے فنڈز میں گڑ بڑ ہو رہی ہے۔ جعلی تقرریاں کرکے اصل حقدوروں کا حق مارا جا رہا ہے۔ Establishmentکا بجٹ مصنوعی جعلسازیوں سے بڑھا کر ترقیاتی کاموں کو محدود کیا جا رہا ہے۔ شہر کھنڈرات میں ہے اور پیپلز پارٹی و جماعت اسلامی کے چیئرمین صرف پارکوں کے کام کر رہے ہیں۔ سڑکیں اور کچرے اٹھانے کے کام کرنے کوئی کہیں اور سے نہیں آئے گا۔ نوجوان خود اپنے علاقے صاف کر رہے ہیں۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے ہمارے رضا کار میدان میں آگئے۔ 35ہزار پولیس کی نوکریوں میں میرٹ اور بلا تعصب تقرری پیمانہ بنایا جائے۔ نوجوانوں کو تعمیری کاموں پو لگا رہے ہیں۔ جو نوجوان غلط راہ پر چلے انہیں درست سمت پر لارہے ہیں۔ اگر ترقی کا سفر طے کرنا ہے تو نوجوانوں کو ہر اول دستہ بنائیں۔ نواب آف جونا گڑھ کی جدوجہد کی حمایت ہے۔ کشمیر کے ساتھ ساتھ جونا گڑھ بھی پاکستان کا حصہ ہونا چاہئے۔ دو ماہ میں سینکڑوں جوانوں کو ایک پیج پر لے آئے اب ادارے بھی نوجوانوں کو انکی صلاحیت کے مطابق نوکریاں دیں۔اسمال انڈسٹریز کے لئے قرضے دیئے جائیں۔ اورنگی، کورنگی۔ لانڈھی،بلدیہ کاٹیج انڈسٹریز بلا تعطل شروع کی جائیں۔ لینڈ پر قبضے بند کریں۔ کراچی کے عوام کو کچے کے ڈاکووں اور لٹیروں پر نہیں چھوڑا جاتا۔ رضا کار علاقوں میں نظر رکھیں ہم کرائم فری سٹی بنانے کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button