پولیس رائیڈرز پر فائرنگ کرنے والا ملزم احسن عرف ریدار ساکنہ لمبی ڈھیری پولیس مقابلے میں ہلاک
ایبٹ آباد گزشتہ رات تھانہ سکندر آباد کی حدود لمبی ڈھیری میں پولیس رائیڈرز پر فائرنگ کرنے والا ملزم احسن عرف ریدار ساکنہ لمبی ڈھیری پولیس مقابلے میں ہلاک ،
گزشتہ رات ملزم کی فائرنگ سے 01 اہلکار شہید 01 زخمی ہوا تھا جس پر ملزم کے خلاف تھانہ سکندر آباد میں مقدمہ علت 412 زیر دفعات 302/353/324/189 پی پی سی 7ATA مورخہ 06 ستمبر 2024، درج رجسٹرڈ ہو کر ملزم کی تلاش جاری تھی ،
جو کہ آج بوئی دی گلی کے ایریا میں ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے دوران مقابلہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہو گیا، ملزم کے قبضے سے پستول معہ کارتوس برآمد ہو کر ملزم کے خلاف زیر دفعات 353/324 پی پی سی مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ ملزم کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا ،
ملزم کی فائرنگ سے گزشتہ رات ایبٹ آباد پولیس کا اہلکار کانسٹیبل شاہ زیب ولد لیاقت بیلٹ نمبر 903 عمر 28 سال شہید ، جبکہ کانسٹیبل احتشام ولد رفیق بیلٹ نمبر 1722 عمر 21 سال زخمی ، ہوئے تھے ۔ شہید اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔


