قومیہزارہ

شہید کانسٹیبل شاہ زیب کی نمازجنازہ پولیس اعزاز کیساتھ پولیس لائن گراؤنڈ میں ادا کردی گئی

شہید کانسٹیبل شاہ زیب کی نمازجنازہ پولیس اعزاز کیساتھ پولیس لائن گراؤنڈ میں ادا کردی گئی

نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ہزارہ، ڈی پی او ایبٹ آباد و دیگر پولیس افسران و جوانوں، سماجی و سیاسی شخصیات، علماء کرام، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، تاجر برادری اور دیگر کمیونٹی کی شرکت

شہید کانسٹیبل شاہ زیب کا قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے، طاہر ایوب خان

ایبٹ آباد()شہید کانسٹیبل شاہ زیب کی نمازجنازہ پولیس اعزاز کیساتھ پولیس لائن گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔شہید کانسٹیبل شاہ زیب گذشتہ رات تھانہ سکندر آبا دکی حدود میں اپنی گشت پر فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے کہ منشیات فروشوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ کانسٹیبل احتشام رفیق شدید زخمی ہوئے۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان، ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل و دیگر پولیس افسران، جوانان، سماجی و سیاسی شخصیات، علماء کرام، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، تاجر برادری اور دیگر کمیونٹی نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ایبٹ آباد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے جست خاکی کو شہید سلامی پیش۔ڈی آئی

جی ہزارہ اور ڈی پی اوایبٹ آباد نے شہید کی جست خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے شہید کانسٹیبل شاہ زیب کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے۔ ہم اپنے جوان کے خون کو راہ گاہ نہیں جانے دیں گے شہید کانسٹیبل شاہ زیب نے جرأت اور بہادری کیساتھ جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے

اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شہید کانسٹیبل شاہ زیب کا قاتل احسن پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے۔ شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کے جان و مالی تحفظ و دیگر تمام تر ذمہ داریاں محکمہ پولیس کی ہے۔ خیبرپختونخواہ پولیس پاکستان کی بقاء و سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

ڈی آئی جی ہزارہ کا AMCکا دورہ، منشیات فروشوں کی فائرنگ سے زخمی کانسٹیبل احتشام ر فیق کی عیادت

پولیس جوان محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہے اسکو ہر ممکنہ طبی سہولیات فراہمی کی جائے، طاہر ایوب خان

ڈپٹی ڈائریکٹرAMC ڈاکٹر جمیل اکبر کی زخمی کانسٹیبل کو طبی سہولیات فراہمی کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو بریفنگ

ایبٹ آباد() ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کاایوب میڈیکل کمپلیکس کا دورہ،تھانہ سکندر آباد کی حدود میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے پولیس جوان احتشام رفیق کی عیادت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی اور فرائض منصبی بہادری سے سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایوب میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر جمیل اکبر نے ڈی آئی جی ہزارہ کو زخمی کانسٹیبل کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ پولیس جوان محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہے اسکو ہر ممکنہ طبی سہولیات فراہمی کی جائے محکمہ پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کو یقینی دہانی کروائی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button